بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار اور کامیڈین منگالم پالی وینکٹیش، جو "فِش وینکٹ" کے نام سے مشہور تھے، 53 برس کی عمر میں انتقال کر گئے


بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار اور کامیڈین منگالم پالی وینکٹیش، جو "فِش وینکٹ" کے نام سے مشہور تھے، 53 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فِش وینکٹ طویل عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے، اور اُن کے گردے مکمل طور پر ناکارہ ہو چکے تھے۔ وہ بھارتی شہر حیدرآباد کے ایک مقامی اسپتال میں کئی دنوں سے وینٹیلیٹر پر زیرِ علاج تھے اور بالآخر زندگی کی بازی ہار گئے۔
فِش وینکٹ نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2000 میں کیا اور تیلگو سنیما کی کئی سپر ہٹ فلموں میں بطور ولن اور کامیڈین اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان کی مزاحیہ اداکاری نے انہیں مداحوں میں منفرد شناخت دلائی۔
رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں ان کے اہلِ خانہ کو ایک جعلی فون کال موصول ہوئی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکار پربھاس نے فِش وینکٹ کی گردوں کی پیوندکاری کے لیے 50 لاکھ بھارتی روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ بعد ازاں یہ کال جھوٹی ثابت ہوئی۔

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم
- 12 گھنٹے قبل

ناراض امیدواروں کی ضد برقرار، پی ٹی آئی کی حکمت عملی میں تبدیلی کا امکان
- 12 گھنٹے قبل

سعودی شہزادہ الولید بن خالد 20 سال کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات، اعزازی شیلڈ اور ٹیبلیٹ بطور انعام
- 8 گھنٹے قبل

بھارت میں نیہا کے نام سے رہنے والا بنگلادیشی شہری گرفتار، 20 سال بعد اصلیت بے نقاب
- 5 گھنٹے قبل

گلستانِ جوہر میں 43 عمارتیں خطرناک قرار، تکنیکی رپورٹ طلب
- 8 گھنٹے قبل

چکوال میں شدید بارشیں: انفرا اسٹرکچر تباہ، رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم کی تاریخی فتح، ایشین چیمپئن بن گئی
- 10 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا: اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں امیدوار دستبردار نہ کرانے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل
اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ، خونریزی کے بعد امن کی امید
- 10 گھنٹے قبل

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا عدالت میں اعتراف جرم
- 12 گھنٹے قبل

ایشیا کپ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، بھارت کی بائیکاٹ کی دھمکیاں
- 11 گھنٹے قبل