امریکی صدر ایرانی سپریم لیڈر کے لاکھوں پیروکاروں کو تکلیف پہنچانا بند کریں،عباس عراقچی
عظیم اور طاقتور ایرانی عوام نے دنیا کو دکھایا کہ اسرائیل کے پاس ہمارے میزائلوں سے بچنے کے لیے ڈیڈی کی طرف بھاگنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے،عباس عراقچی


تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے متعلق دئیے گئے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئےکہا ہے کہ وہ ایرانی سپریم لیڈر کے لاکھوں پیروکاروں کو تکلیف پہنچانا بند کریں۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بحیثیت عوام ہماری بنیادی پہچان بہت سادہ اور سیدھی ہے، ایرانی عوام اپنی قدر جانتے ہیں اور اپنی آزادی کی قدر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کبھی کسی اور کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دیتے، اگر صدر ٹرمپ ڈیل کے خواہشمند ہیں تو انہیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے لیے توہین آمیز اور ناقابل قبول لہجے کا استعمال بند کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام دھمکیوں اور توہین کو نظر انداز نہیں کرتے، اگر یہ خام خیالی کسی بڑی غلطی کا باعث بنی تو ایران اپنی حقیقی صلاحیتیں دکھانے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا، ان کا کہنا تھا کہ اچھائی نیکی کو جنم دیتی ہے اور عزت عزت کو جنم دیتی ہے۔
اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ عظیم اور طاقتور ایرانی عوام نے دنیا کو دکھایا کہ اسرائیلی حکومت کے پاس ہمارے میزائلوں سے بچنے کے لیے ڈیڈی کی طرف بھاگنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- ایک دن قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- ایک دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- ایک دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 8 گھنٹے قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 7 گھنٹے قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 7 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- ایک دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 8 گھنٹے قبل









.webp&w=3840&q=75)