اسرائیلی میڈیا نے تل ابیب کے جنوب میں ایرانی میزائل حملے میں 3 اسرائیلیوں کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے


ایران کا اسرائیل کے خلاف آپریشن وعدہ صادق سوم جاری ہے اورایرانی حملوں کے نیتجے میں 4 اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔
گزشتہ روز اسرائیل نے ایران کے مختلف شہروں پر حملہ کیا تھا۔ ایران نے گزشتہ شب جوابی حملے کیے اور اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں بارش کی، ایران نے 200 سے زائد میزائل داغے جس کے نتیجے میں 4 اسرائیلی ہلاک اور 90 سے زائد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی میڈیا نے تل ابیب کے جنوب میں ایرانی میزائل حملے میں 3 اسرائیلیوں کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ایران کی جانب سے کیے جانے والے جوابی کارروائی میں 9 عمارتیں مکمل تباہ اور سیکڑوں اپارٹمنٹس کو نقصان پہنچا۔
رپورٹس کے مطابق ایران نے تل ابیب میں 7 مقامات کونشانہ بنایا، جوابی حملوں کے بعد تل ابیب، ساحلی شہر حیفہ سمیت مختلف شہروں میں سائرن بجتے رہے، ایران نے 3 ائیربیسز، فوجی ہیڈکوارٹر اور جوہری تحقیقی مرکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر جنرل وحیدی نے کہا ہے کہ ایران نے میزائل حملوں میں صہیونی حکومت کے اہم فضائی اڈوں اور دفاعی صنعتی مراکز کو نشانہ بنایا ہے، انہوں نے کہا کہ آپریشن وعدہ صادق سوم جب تک ضروری ہوا جاری رہےگا۔
میزائل حملوں کے بعد خوفزدہ اسرائیلی شہری جان بچانے کیلئے بنکروں کی جانب بھاگتے رہے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نےگزشتہ روز ایران پر شدید حملے کیے جس کے نتیجے میں 9 سائنسدانوں اور عسکری قیادت سمیت 80 سے زائد افراد شہید ہوئے جس کے بعد ایران نے اسرائیل کے خلاف وعدہ صادق سوم کے نام سے آپریشن کا آغاز کیا۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 10 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 11 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 10 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 15 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 14 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 14 hours ago






