Advertisement

کِم جونگ اُن کے قتل کی صورت میں فوری 'ایٹمی حملہ، شمالی کوریا نے آئین میں اہم ترمیم کر دی

نئی شق کے تحت اگر دشمن قوتوں کے حملے سے ریاستی جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم خطرے میں پڑتا ہے تو خودکار اور فوری جوہری حملہ کیا جائے گا،رپورٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر May 9th 2026, 2:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کِم جونگ اُن کے قتل کی صورت میں فوری 'ایٹمی حملہ، شمالی کوریا نے آئین میں اہم ترمیم کر دی

پیانگ یانگ:شمالی کوریا نے ملکی آئین میں اہم اور حساس نوعیت کی ترمیم منظور کرلی ہے جس کے تحت غیر ملکی حملے میں سپریم لیڈر کِم جونگ اُن کے قتل کی صورت میں فوج فوری جوابی ایٹمی حملہ کرنے کی پابند ہوگی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے جوہری قوانین میں ایک انتہائی خطرناک اور غیر معمولی تبدیلی کی ہے جس سے دنیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ شمالی کوریا کے آئین کے تحت اگر ملک کے حکمران کم جونگ ان کو جان سے مارا گیایا وہ حملے کے باعث حکمرانی کے قابل نہ رہے تو ملک خودکار طور پر فوری جوہری حملہ کردے گا۔

برطانوی اخبار دی سن کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ آئینی ترمیم 22 مارچ کو منظور کی گئی تھی تاہم اسے اب پہلی بار عوام کے سامنے لایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق نئی شق شمالی کوریا کے جوہری پالیسی قانون کے آرٹیکل 3 میں شامل کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر دشمن قوتوں کے حملے سے ریاستی جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم خطرے میں پڑتا ہے تو خودکار اور فوری جوہری حملہ کیا جائے گا۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس نئی پالیسی کی وجہ حالیہ علاقائی کشیدگی اور ایران میں امریکی وصیہونی حملوں میں سپریم لیڈر  کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والے حالات کو قرار دیا جا رہا ہے۔کیونکہ شمالی کوریا کو خدشہ ہے کہ مستقبل میں ان کی اعلیٰ قیادت کو بھی اسی نوعیت کے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق باوجود اس کہ شمالی کوریا میں خفیہ معلومات اکٹھی کرنا اور اعلیٰ قیادت تک رسائی حاصل کرنا انتہائی مشکل ہے کیونکہ ملک کی سرحدیں دنیا کے لیے تقریباً بند ہیں اور وہاں داخل ہونے والے غیر ملکیوں کی سخت نگرانی کی جاتی ہے۔اس لیے کسی بیرونی کارروائی کے ذریعے کم جونگ اُن یا ان کے قریبی حلقے کو نشانہ بنانا آسان نہیں ہوگا۔

دوسری جانب شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی سرحد کے قریب ایک نئے طرز کا 155 ملی میٹر خودکار توپ خانہ بھی تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی مار 60 کلومیٹر سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔سرکاری میڈیا کے مطابق کم جونگ اُن نے اس نئے ہتھیار کی تیاری کا معائنہ کیا اور کہا کہ یہ شمالی کوریا کی زمینی جنگی صلاحیتوں میں اہم تبدیلی لائے گا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی شمالی کوریا کی پارلیمنٹ نے ملکی آئین میں تبدیلی کی تھی جس کے تحت موجودہ سربراہ کم جونگ ان کو سرابراہ مملکت قرار دیا گیا تھا۔غیر ملکی  خبررساں ایجنسی کے مطابق نظرثانی شدہ آئین کے تحت  کم جونگ اُن کو ملک کی نیوکلیئر فورس کی کمان کا بھی واضح اختیار دیا گیا ہے اور  وہ یہ اختیار کسی اور ادارے کو منتقل بھی کرسکتے ہیں۔

Advertisement
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

  • a day ago
اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

  • 6 hours ago
وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

  • 9 hours ago
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

  • 10 hours ago
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

  • a day ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

  • 9 hours ago
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

  • a day ago
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

  • a day ago
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

  • a day ago
عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

  • a day ago
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

  • 9 hours ago
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

  • 4 hours ago
Advertisement