طالبان رجیم میں افغان سرزمین القاعدہ،داعش سمیت دیگر عالمی دہشتگرد تنظیموں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بن گئی
داعش،القاعدہ اورایبی گیٹ حملے کے بار بارذکرسے یہ ثابت ہوتاہے کہ افغان سرزمین تاحال عالمی دہشتگردوں کاگڑھ بنی ہوئی ہے،رپورٹ


کابل:طالبان رجیم میں افغان سرزمین القاعدہ،داعش سمیت دیگر عالمی دہشتگرد تنظیموں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بن گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کی سالانہ انسدادِ دہشتگردی رپورٹ میں افغانستان اب بھی دہشتگردی کے خطرات کاسب سے بڑامرکزقراردیاہے۔طالبان رجیم کی دہشتگردوں کی پشت پناہی اورافغان سرزمین پرعالمی دہشتگردگروہوں کی موجودگی پرعالمی برادری شدید تحفظات کااظہارکرچکے ہیں۔
امریکہ کی انسداددہشتگری2026 کے مطابق افغانستان میں ایبی گیٹ حملے کے ماسٹرمائنڈکو 43 دن کے اندرگرفتارکیاگیا،حملے میں13فوجی اہلکارہلاک ہوئے تھے۔ایبی گیٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو پاکستان نے گرفتارکرکے امریکا کے حوالے کیا تھا جس پر صدر ٹرمپ نے پاکستان کاشکریہ ادا کیاتھا۔
رپورٹ کے مطابق امریکا نے القاعدہ، داعش خراسان سمیت امریکہ مخالف بڑے دہشتگرد گروہوں کے خاتمے کیلئے کارروائیاں تیز کرنے کااعلان کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق داعش اور القاعدہ جیسے گروہوں کوسنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے امریکہ نے شراکت دارممالک کی مدد بڑھانے کابھی اعلان کیا۔
رپورٹ میں القاعدہ اورداعش جیسے بیرونی حملوں کی صلاحیت رکھنے والے دہشتگردگروہوں کے خاتمے کیلئے جارحانہ حکمتِ عملی اپنانے کااعادہ کیا گیاہے۔
ماہرین کے مطابق رپورٹ میں داعش،القاعدہ اورایبی گیٹ حملے کے بار بارذکرسے یہ ثابت ہوتاہے کہ افغان سرزمین تاحال عالمی دہشتگردوں کاگڑھ بنی ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی ہدف اب افغانستان کی تعمیرنونہیں بلکہ اس بات کویقینی بناناہے کہ افغان سرزمین یا نیٹ ورکس امریکااور اتحادیوں کیخلاف حملوں کیلئے استعمال نہ ہوں۔
انسداددہشتگردی کے وسیع تجربے اوردہشتگردی سے براہ راست سب سے زیادہ متاثرہونے کے باعث پاکستان کی اہمیت میں اضافہ ہواہے۔امریکا اب افغانستان کوریاست کے بجائے محض سکیورٹی چیلنج کے طورپردیکھ رہاہے جواس بات کاثبوت ہے کہ دنیاطالبان رجیم کی دہشتگردی کی حمایت کوتسلیم کررہی ہے۔
افغان سرزمین پردہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں اوررجیم کی دہشتگردوں کی پشت پناہی کے باعث افغانستان عالمی سطح پرتنہاہے جس کاخمیازہ افغان عوام بھگت رہے ہیں۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 17 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 13 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 21 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago





