Advertisement
علاقائی

گوادر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہےکہ زلزلےکا مرکز پسنی سے 40کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 14th 2025, 8:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
گوادر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

گوادر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں، زلزلےکی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکے جھٹکے ضلع گوادر میں محسوس کیےگئے، زلزلے کی شدت 4.9 اور گہرائی 14کلومیٹر ریکارڈکی گئی۔

زلزلےکے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، فوری طور پر زلزلے سےکسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہےکہ زلزلےکا مرکز پسنی سے 40کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔

 

Advertisement