Advertisement
ٹیکنالوجی

چیٹ جی پی ٹی کے چیف ایگزیکٹو کی مستقبل کے بارے میں حیران کن پیشگوئیاں

آرٹی فیشل جنرل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی اب ناگزیر حقیقت بننے والی ہے اور اس سے دنیا تبدیل ہو جائے گی، سام آلٹمین

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 12th 2025, 3:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیٹ جی پی ٹی کے چیف ایگزیکٹو کی مستقبل کے بارے میں حیران کن پیشگوئیاں

اوپن اے آئی کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے کے لیے کافی کام کیا جا رہا ہے اور اب کمپنی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے اس حوالے سے چونکا دینے والی پیشگوئیاں کی ہیں۔

ایک بلاگ پوسٹ میں اوپن اے آئی نے مستقبل کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بتایا کہ کس طرح آرٹی فیشل جنرل انٹیلی جنس (اے جی آئی) ٹیکنالوجی اب ناگزیر حقیقت بننے والی ہے اور اس سے دنیا تبدیل ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی تناظر کو مدنظر رکھا جائے تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ پیشرفت سست روی سے ہو رہی ہے۔مگر سام آلٹمین پراعتماد ہیں کہ اے جی آئی کی جانب درست پیشرفت ہو رہی ہے اور انہوں نے اے آئی کے مستقبل کے حوالے سے 3 پیشگوئیاں کیں۔

انہوں نے کہا کہ 2025 اے آئی ایجنٹس کی آمد کا سال ہے جو حقیقی دماغی افعال کی طرح کام کرسکتے ہیں، کمپیوٹر کوڈ تحریر کرسکتے ہیں، 2026 ایسے سسٹمز کا سال ہوگا جو منفرد حقائق کو جانچ سکیں گے۔اسی طرح 2027 ممکنہ طور پر ایسے روبوٹس کی آمد کا سال ہوگا جو حقیقی دنیا کے کام کرسکیں گے۔

سام آلٹمین کے خیال میں ایسے روبوٹ جو دیگر روبوٹس تیار کرسکیں گے کوئی دور دراز کا خیال نہیں۔

سام آلٹمین نے کہا کہ معاشرہ اے آئی کو اپنانے کے لیے تبدیل ہوگا، ایک طرف کچھ افراد ملازمتوں سے محروم ہوں گے مگر دوسری جانب مواقع بھی بڑھ جائیں گے، ٹیکنالوجی کی پیشرفت تیز ہو جائے گی اور لوگ لگ بھگ ہر چیز کو اپنانے کے قابل ہو جائیں گے، یقیناً کچھ شعبے ایسے ہوں گے جن میں کام کرنے والے افراد ملازمتوں سے محروم ہو جائیں گے، مگردوسری جانب دنیا اتنی تیزی سے امیر ہوگی کہ آپ نے اس کا تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔

سام آلٹمین نے کہا کہ مستقبل میں سپر انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سستی اور بڑے پیمانے پر دستیاب ہوگی۔ یہ اے آئی سسٹمز کسی ایک فرد، کمپنی یا ملک تک محدود نہیں ہوں گے، جس سے صارفین کو خودمختاری ملے گی۔

Advertisement
 روس  قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا ،یوکرین میں اپنے اہداف کو جلد حاصل کرلیں گے،پیوٹن

 روس قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا ،یوکرین میں اپنے اہداف کو جلد حاصل کرلیں گے،پیوٹن

  • 18 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، نوٹس چسپاں

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، نوٹس چسپاں

  • 18 گھنٹے قبل
پنجاب کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

  • 18 گھنٹے قبل
اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کیساتھ خصوصی نشست

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کیساتھ خصوصی نشست

  • 18 گھنٹے قبل
پاکستان کا بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے بہاؤ     میں غیر معمولی تبدیلی پرشدید تحفظات کا اظہار

پاکستان کا بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے بہاؤ میں غیر معمولی تبدیلی پرشدید تحفظات کا اظہار

  • 16 گھنٹے قبل
 پاک فوج کے عظیم ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہیدکا 54 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے

 پاک فوج کے عظیم ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہیدکا 54 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے

  • 18 گھنٹے قبل
پاکستان میں ہونے والی بیرونی سرمایہ کاری میں 25 فیصد کمی،اسٹیٹ بینک رپورٹ

پاکستان میں ہونے والی بیرونی سرمایہ کاری میں 25 فیصد کمی،اسٹیٹ بینک رپورٹ

  • 13 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی

وزیراعظم شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی

  • 18 گھنٹے قبل
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 18 گھنٹے قبل
ویٹرنری یونیورسٹی کاسولہواں کانووکیشن:1,750 طلبہ کو ڈگر یا ں اورپوزیشن ہولڈرز63 طلبہ کو میڈلز د یئے گئے

ویٹرنری یونیورسٹی کاسولہواں کانووکیشن:1,750 طلبہ کو ڈگر یا ں اورپوزیشن ہولڈرز63 طلبہ کو میڈلز د یئے گئے

  • 12 گھنٹے قبل
جعلی ڈگری کیس: ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیر ی کوجج کے عہدے سے نا اہل قرار دے دیا

جعلی ڈگری کیس: ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیر ی کوجج کے عہدے سے نا اہل قرار دے دیا

  • 17 گھنٹے قبل
بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے  خصوصی تقریب کا انعقاد،مسلم، ہندو، سکھ اور مسیحی رہنماؤں کی شرکت

بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد،مسلم، ہندو، سکھ اور مسیحی رہنماؤں کی شرکت

  • 13 گھنٹے قبل
Advertisement