Advertisement
تفریح

فراڈ کیس ، اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت میں توثیق، دو ملزمان عدالت سے فرار

عدالت نے دو دیگر ملزمان امتیاز احمد اور فیصل کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 11th 2025, 11:45 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
فراڈ کیس ، اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت میں توثیق، دو ملزمان عدالت سے فرار

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت میں 53 کروڑ روپے کے مبینہ فراڈ کیس کی سماعت کے دوران اداکارہ نادیہ حسین سمیت تین ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا گیا۔

عدالت نے اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی، جب کہ دو دیگر ملزمان امتیاز احمد اور فیصل کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔

عدالتی فیصلے کے فوراً بعد امتیاز احمد اور فیصل کمرہ عدالت سے فرار ہو گئے۔ احاطہ عدالت میں موجود پولیس اہلکار دونوں ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے۔

یاد رہے کہ نادیہ حسین نے عبوری ضمانت کی درخواست 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض دائر کی تھی، جو عدالت نے منظور کر لی۔ دوسری جانب ملزمان امتیاز احمد اور فیصل پر الزام ہے کہ انہوں نے نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کے ساتھ مل کر 53 کروڑ روپے کا فراڈ کیا۔

اس سے قبل عدالت نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی بھی ضمانت کی درخواست مسترد کر چکی ہے۔

Advertisement