Advertisement
پاکستان

ملک میں نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ آنے میں تاخیر ہو سکتی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک 

نئے ڈیزائن والے نوٹ منظوری کیلئے حکومت کو بھیج دیئے تھے تاہم حکومت نے ڈیزائن میں کچھ تبدیلیاں اور مزید بہتر کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک کو واپس بھیجے ہیں،گورنز

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر May 15th 2026, 9:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک میں نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ آنے میں تاخیر ہو سکتی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک 

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینگ جمیل احمدنے ملک میں نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ آنے میں تاخیر کا امکان ظاہر کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایک تقریب سےخطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ ملک میں نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ آنے میں تاخیر کا امکان ہے، نئے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ منظوری کیلئے حکومت کو بھیج دیئے تھے تاہم حکومت نے ڈیزائن میں کچھ تبدیلیاں اور مزید بہتر کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک کو واپس بھیجے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک اس پر کام کر رہا ہے ،نئے نوٹ کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک کی اصلاحات سے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئی ہے،گزشتہ مالی سال 38 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں،رواں مالی سال ترسیلات زر 41 ارب ڈالر سے زائد آئیں گی۔

گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے 9 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے،مالی سال کے بقیہ3 ماہ میں خام تیل کی قیمتیں کرنٹ اکاؤنٹ کو متاثر کر سکتی ہیں،رواں مالی سال مجموعی کرنٹ اکاؤنٹ کم ترین خسارے میں رہے گا۔

اسٹیٹ بینک کا تخمینہ ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ 0 سے 1 فیصد خسارے میں رہے گا،3سال میں پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 3 ارب ڈالر سے بڑھ کر 17 ارب ڈالر ہو گئے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ اسٹیٹ بینک نے کوشش کی ہے کہ بیرونی قرضوں کو کنٹرول میں رکھا جائے،4سال قبل حکومت اور اسٹیٹ بینک کا مجموعی بیرونی قرضہ 102 ارب ڈالر تھا،مارچ 2026میں بیرونی قرضے 103 ارب ڈالر ہیں،گزشتہ چار سالوں میں پاکستان کے مجموعی بیرونی قرضے تقریباً مستحکم رہے۔

Advertisement
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 16 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 21 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 12 گھنٹے قبل
Advertisement