Advertisement
پاکستان

امریکا نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو اہم شراکت دار قرار دیدیا

افغانستان اب بھی امریکی توجہ کا مرکز ہے کیونکہ افغان سرزمین پر دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی علاقائی سلامتی کے لیے مسلسل خطرہ بنی ہوئی ہے،کمانڈر سینٹ کام

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر May 17th 2026, 2:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو اہم شراکت دار قرار دیدیا

ویب ڈیسک :پاکستان کی نیٹ ریجنل اسٹابلائزر کے طور پر اہمیت اجاگر ،امریکا نےدہشتگردی کیخلاف کوششوں میں پاکستان کواہم اورکلیدی شراکت دارقراردےدیا ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے امریکی سینیٹ کی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط فوجی تعاون کے نتیجے میں دہشتگردوں کے خلاف ٹھوس کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

کمانڈر سینٹ کام نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کی مشترکہ کوششیں دیرینہ دوستی اور دہشتگردی کے خاتمے کے مشترکہ عزم کا واضح ثبوت ہیں، ایڈمرل بریڈ کوپر کے مطابق وسطی ایشیائی ممالک بھی افغانستان میں پنپتی دہشتگردی اور افغان طالبان کے زیر اثر سرگرم شدت پسند گروہوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔  

سربراہ سینٹکام کا کہنا تھا کہ افغانستان اب بھی امریکی توجہ کا مرکز ہے کیونکہ افغان سرزمین پر دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی علاقائی سلامتی کے لیے مسلسل خطرہ بنی ہوئی ہے۔

 دوسری جانب عالمی ماہرین نے امریکی کمانڈر کے بیان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں، پیشہ ورانہ مہارت اور اسٹریٹجک اہمیت کا بین الاقوامی اعتراف قرار دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایڈمرل کوپر کے ریمارکس نے ایک بار پھر یہ واضح کر دیا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں خطے کے امن و استحکام کے لیے بڑا خطرہ ہیں جبکہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے۔

Advertisement
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 16 hours ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 21 hours ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 21 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 12 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 20 hours ago
Advertisement