امریکہ میں مودی سرکار کا خفیہ نیٹ ورک بے نقاب، "ہندو امریکن فاؤنڈیشن" مودی سرکار کی آلہ کار
فریمانٹ گوردوارے نے امریکی محکمہ انصاف سے ہندو امریکن فاؤنڈیشن کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا


مودی سرکار 2014 سے عالمی سطح پر ریاستی دہشتگردی کا جال بُنتی آ رہی ہے، جو اب عالمی سطح پر میں بے نقاب ہو چکا ہے۔
برطانوی اخبار ”دی گارڈین“ کے مطابق امریکہ کے فریمانٹ گوردوارے نے ہندو امریکن فاؤنڈیشن کو مودی سرکار کا غیر ملکی ایجنٹ قرار دے دیا، فریمانٹ گوردوارے نے امریکی محکمہ انصاف سے ہندو امریکن فاؤنڈیشن کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
دی گارڈین کے مطابق گوردوارے نے الزام عائد کیا کہ ہندو امریکن فاؤنڈیشن بھارتیہ جنتا پارٹی کے مفادات کو امریکہ میں فروغ دے رہی ہے اس کے علاوہ فاؤنڈیشن نے مودی سرکار کی بی جے پی پارٹی کے مؤقف کی مسلسل حمایت کی ہے۔
فریمانٹ گوردوارے نے مطالبہ کیا کہ ہندو امریکن فاؤنڈیشن کو غیر ملکی ایجنٹ کے طور پر رجسٹر کیا جائے۔ ہندو امریکن فاؤنڈیشن نے بھارتی حکام کو اپنے پروگرامز میں پلیٹ فارم فراہم کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ مودی سرکار پہلے ہی سکھ کارکنان کے خلاف کینیڈا اور امریکہ میں کارروائیوں کے الزامات کی زد میں ہے۔
دوسری جانب ہندو امریکن فاؤنڈیشن نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فریمانٹ گوردوارے پر ہی الزام عائد کیا کہ یہ مہم خالصتان تحریک کے حامیوں کی جانب سے چلائی جا رہی ہے۔
ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کرنے کے بعد بھارتی حکومت پر بیرون ملک سکھوں کے خلاف اقدامات کھل کر واضح ہو گئے ہیں۔ امریکہ نے بھی واضح کیا تھا کہ بھارتی ایجنٹ نے امریکی شہری اور سکھ کارکن، ”گرپتونت سنگھ پنوں“ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ہندو امریکن فاؤنڈیشن نے مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سیاسی سرگرمیاں بڑھا دیں۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 12 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 8 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 8 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 9 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 12 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 13 گھنٹے قبل






