Advertisement
علاقائی

پنجاب حکومت نےصوبے بھر میں مارکیٹس کے اوقات کار میں نرمی کر دی

وزیراعلیٰ نے دکانوں، مارکیٹس،شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو یکم جون 2026 تک مقررہ اوقاتِ بندش سے استثنیٰ دے دیا،مشیر ذیشان ملک

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر May 15th 2026, 9:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب حکومت نےصوبے بھر میں مارکیٹس کے اوقات کار میں نرمی کر دی

لاہور: پنجاب حکومت نےصوبے بھر میں مارکیٹس کے اوقات کار میں نرمی کر دی۔

اس حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا،جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹلز،ریسٹورنٹس اورفوڈ آؤٹ لیٹس کوبھی اوقات کار کی بندش سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

بعدازاں مشیروزیراعلیٰ ذیشان ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے دکانوں، مارکیٹس، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو یکم جون 2026 تک مقررہ اوقاتِ بندش سے استثنیٰ دے دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تاجر برادری اور تاجر تنظیموں کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ عید تک اوقات کار میں تبدیلی کی جائے،وزیراعلیٰ مریم نواز نے عید کی آمد کے حوالے سے عوام اور تاجروں کی سہولت کیلئے اوقات کار میں تبدیلی کی۔

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر لاہور نے بھی شہر میں کاروباری مراکز رات 10بجےتک کھلے رکھنے کااعلان کردیا، اپنےبیان میں انہوں نے کہا کہ اقدام کا مقصد تاجر برادری کوریلیف فراہم کرناہے۔

تاجر برادری کے دیرینہ مطالبے پر خصوصی رعایت کا اعلان کیاگیا،مارکیٹوں کے اوقات میں توسیع کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت پنجاب بھر میں مارکیٹیس 8 بجے تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

Advertisement
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 12 گھنٹے قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 16 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 21 گھنٹے قبل
Advertisement