لاہور کالج میں آفس آف انوویشن کمرشلائزیشن کے زیر اہتمام ’انڈسٹریل اوپن ہاؤس‘ کا انعقاد
تقریب کامقصد طالبات کو انڈسٹری کے ساتھ براہِ راست نیٹ ورکنگ، اپنی مہارتوں کی نمائش اور پیشہ ورانہ دنیا کے لیے خود کو تیار کرنے کامواقع فراہم کرنا تھا


لاہور: لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی( ایل سی ڈبلیو یو) میں حال ہی میں آفس آف ریسرچ، انوویشن، کمرشلائزیشن (ORIC) کے زیر اہتمام ایک شاندار تقریب “انڈسٹریل اوپن ہاؤس 2025” کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کی صدارت یونیورسٹی کی معزز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمٰی قریشی نے فرمائی۔
تقریب میں ملکی و بین الاقوامی سطح پر معروف سترہ سے زائد صنعتی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی، جبکہ پچاس سے زائد طالبات نے اپنے اسٹارٹ اپس، کاروباری منصوبے، اور تخلیقی تحقیقی پروجیکٹس کی نمائش کی۔
اس اوپن ہاؤس کا مقصد طالبات کو انڈسٹری کے ساتھ براہِ راست نیٹ ورکنگ، اپنی مہارتوں کی نمائش اور پیشہ ورانہ دنیا کے لیے خود کو تیار کرنے کے مواقع فراہم کرنا تھا۔انڈسٹری کے نمائندگان نے طالبات کی تحقیقی اور تخلیقی صلاحیتوں کو بے حد سراہا اور اس امر کا اعتراف کیا کہ لاہور کالج کی طالبات جدید دور کے چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
تقریب کے دوران فائنل سمسٹر کی طالبات کو اپنی متعلقہ فیلڈز سے جڑنے اور مستقبل میں کیریئر کے مواقع کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملا۔اس کامیاب پروگرام کے انعقاد میں آفس آف ریسرچ، انوویشن، کمرشلائزیشن کی ٹیم نے بھرپور محنت و عزم کا مظاہرہ کیا۔
ٹیم میں ڈائریکٹر ڈاکٹر فائزہ سلیم قریشی، ڈاکٹر فائزہ افتخار، ڈاکٹر منیبہ افتخار، ڈاکٹر ندرہ ملک، محترمہ سلیہ شوکت، محترمہ سائما گلزار اور دیگر فیکلٹی ممبران شامل تھے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ ایونٹ نہ صرف طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بنا بلکہ یہ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی تعلیمی و تحقیقی روایت کا ایک سنگِ میل بھی ثابت ہوا۔ مستقبل میں بھی اس نوعیت کے اقدامات کے تسلسل کا عزم ظاہر کیا گیا تاکہ طالبات کو حقیقی دنیا کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار کیا جاسکے۔

یوم تشکرکےسلسلےمیں پاکستان مونومنٹ پرخصوصی تقریب جاری،شاہینوں کا فلائی پاسٹ
- 12 گھنٹے قبل

بھارت نے پورے خطے کو جنگ میں دھکیلا،جس کا بھرپور جواب دیا،دفتر خارجہ
- 16 گھنٹے قبل

معرکہ حق: افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یوحنا آباد میں ریلی کا انعقاد،عوام کی بھر پور شرکت
- 13 گھنٹے قبل

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بیک ڈور اور فرنٹ ڈور رابطوں کی تردید کردی
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا برآمدات اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئےٹیرف میں نمایاں کمی کا فیصلہ
- 15 گھنٹے قبل

غزہ میں بہت سے لوگ بھوک سے مررہے ہیں، ہمیں فلسطینیوں کی مدد کرنا ہوگی،صدر ٹرمپ
- 14 گھنٹے قبل
18سال سے کم عمر بچوں کے نکاح کا اندراج قانونی جرم قرار، قومی اسمبلی سے بل منظور
- 15 گھنٹے قبل

میڈیا ہمارا فخر ہے، بھارتی میڈیا کو جو مؤثر جواب دیا وہ یادگار ہے، آرمی چیف
- 10 گھنٹے قبل

نئے مالی سال کا بجٹ کب پیش کیا جائے گا ؟متوقع تاریخ سامنے آ گئی
- 13 گھنٹے قبل

پوپ لیو کی تقریب حلف برداری کے لئے وزیراعظم شہباز شریف کو دعوت نامہ وصول
- 11 گھنٹے قبل

دشمن کو ایسا تھپڑ رسید کیا جسے وہ بھول نہیں سکےگا، وزیراعظم کا یوم تشکر کی تقریب سے خطاب
- 11 گھنٹے قبل

دو روز کی کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 16 گھنٹے قبل