پاک بھارت کشیدگی : پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ دشمن کو جواب دینا جانتا ہے ، وزیر اعظم
وزیراعظم نےمزید کہا کہ ہم پر امن قوم ہیں مگر کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں اور آپریشن بنیان مرصوص اس کا واضح ثبوت ہے۔


وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص سے پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتا ہے ، بھارت کو واضح کیاکہ خطےکے ممالک کی سالمیت،خودمختاری کااحترام کرنا ہوگا، افواج پاکستان نےبھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی اورغرورخاک میں ملادیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نےبھارتی جارحیت میں خواتین اوربچوں سمیت 40 معصوم لوگوں کی شہادت پرغم کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ شہدائے وطن کونہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے۔
وزیراعظم نےکہا کہ شہداپیکیج کا اعلان کیا جاچکا، شہداکے اہلخانہ کی کفالت کی ذمہ داری ریاست بھرپورطورسےانجام دےگی، ان کےاہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
وزیراعظم نےمزید کہا کہ ہم پر امن قوم ہیں مگر کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں اور آپریشن بنیان مرصوص اس کا واضح ثبوت ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم نےخواتین اور بچوں سمیت 40 معصوم لوگوں کی شہادت پر غم کا اظہار کیا اور شہدا کے بلندی درجات اور ان کےاہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 5 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 4 hours ago

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دےدیا
- 8 hours ago

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 2 hours ago

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 4 hours ago

بٹگرام، اسکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں بچوں سمیت 7افراد زخمی
- 8 hours ago

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہو گا : اسحاق ڈار
- 6 hours ago

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 4 hours ago
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- an hour ago
لاہور ائیر پورٹ کے قریب سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا
- 6 hours ago

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 4 hours ago

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر دیا
- 6 hours ago