پشاور زلمی نے پاک فضائیہ کے پائلٹس کو 5 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے


پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے بھارت کے خلاف پاکستان کے کامیاب فضائی دفاع اور جوابی کارروائی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے پاکستانی پائلٹس کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے 5 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان یومِ تشکر کے موقع پر سامنے آیا اور اسے قومی یکجہتی کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔
Proud to announce PKR 50M from Zalmi Foundation in honor of our brave #PakistanForces. Their resilience and sacrifice in defending our sovereignty inspire us all. 🇵🇰 #PakistanZindabad #BunyanMarsoos
— Javed Afridi (@JAfridi10) May 11, 2025
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستانی پائلٹس کی غیرمتزلزل ہمت، لگن اور قربانی ہمارا قومی فخر ہے۔ آج ہم صرف زبانی تعریفی کلمات پر اکتفا نہیں کرتے بلکہ عملی طور پر بھی ان کے جذبے کو سراہتے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فضائیہ نے نہ صرف دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا بلکہ پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان اپنی فضائی حدود، خودمختاری اور عوام کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب ”آپریشن سندور“ کے نام سے پاکستان پر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلگام حملے کا الزام لگا کر خطے کو جنگ کی آگ میں دھکیلنے کی کوشش کی۔ تاہم پاکستان نے 10 مئی کو ”آپریشن بُنیان مرصوص“ کے ذریعے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، جس کے نتیجے میں بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے گئے۔ بھارتی ذرائع نے کم از کم تین جہازوں کی تباہی کا اعتراف بھی کیا ہے۔

جنگ بندی کے بعد پاکستان میں فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع
- 3 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی : رافیل کمپنی کے شیئرزمزیدگرگئے
- 6 منٹ قبل
.webp&w=3840&q=75)
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں رابطہ
- ایک گھنٹہ قبل

ڈونلڈ ٹرمپ قطری شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر کا لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کو تیار
- 2 گھنٹے قبل

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا، ٹیرف محصولات میں کمی پر بھی اتفاق
- 4 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
- ایک گھنٹہ قبل
.webp&w=3840&q=75)
صنم سعید اور محب مرزا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
- 3 گھنٹے قبل

برطانوی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ،خطے کی صورت حال پر گفتگو
- 2 گھنٹے قبل

بھارت کے ساتھ مذاکرات کشمیر ، پانی اور دہشتگردی پر ہوں گے، وزیر دفاع
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیا ن رابطہ متوقع
- 2 گھنٹے قبل

کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 گھنٹے قبل

علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے پاکستان میں بھرپور دفاعی صلاحیت موجود ہے، آرمی چیف
- 6 گھنٹے قبل