پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر بھارت حیرت زدہ ہوا ہے : دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک
اس سے قبل امریکی صحافی نک رابرٹسن نےپاکستان اوربھارت کےدرمیان سیزفائر کی تفصیلات سے پردہ اٹھا دیا اور سنسنی خیز انکشافات کیے۔


سکیورٹی اور دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص میں چائنیز ٹیکنالوجی استعمال کی، اگر جے 10 سی طیارے نے رفال کو گرایا ہے تو یہ واقعی حیران کن ہے۔
انہوں نےکہا کہ پاکستان نے بھارتی حملوں کے دوران چینی ساختہ اینٹی ائیرکرافٹ ڈیفنس سسٹم استعمال کیا۔
مائیکل کلارک کےمطابق میرے خیال سے بھارت کوپاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پرحیرت ہوئی ہوگی۔
اس سے قبل امریکی صحافی نک رابرٹسن نےپاکستان اوربھارت کےدرمیان سیزفائر کی تفصیلات سے پردہ اٹھا دیا اور سنسنی خیز انکشافات کیے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کےانٹرنیشنل ڈپلومیٹک ایڈیٹر نک رابرٹسن نے ٹی وی انٹرویو میں بتایاکہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت اور پاکستان کےدرمیان سیزفائرکی کوشش کر رہی تھی مگر کامیاب نہیں ہوئی، پھر بھارت نے پاکستان کی ائیربیسز پرحملہ کیا۔
انہوں نے بتایاکہ بھارتی حملےکے بعد پاکستان نے بھارت پرنہ رکنے والے میزائلوں کی بارش کردی، پاکستانی میزائل حملوں کے بعد بھارت مذاکرات کی میز پر آنےپر مجبور ہوا اور پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کوپیچھے ہٹنے پر مجبورکردیا۔
دوسری جانب بی بی سی جنوبی ایشیا کےریجنل ایڈیٹر اینبرسن اتھرجان نےکہا ہےکہ بھارت کو یہ بات ماننی پڑے گی کہ پاکستان کی فضائی طاقت بھارت سےزیادہ ہے۔
انہوں نےکہا کہ بھارت یہ دعویٰ کرسکتا ہے کہ اس نےپاکستان کے نیوکلیئر اثاثوں کے باوجود پاکستان کےاندر حملہ کیا۔
برطانوی صحافی نےکہا کہ بھارت کی جانب سےپاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے منصوبے کو ناکام بنادیا گیا۔
آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص:
خیال رہے کہ بھارت کی جارحیت پرپاکستان نے منہ توڑ جواب دیا اور آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص ( آہنی دیوار) کے دوران بھارت میں 10 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا۔
آدم پور، ادھم پور، بٹھنڈا، سورت گڑھ، مامون، اکھنور، جموں، سرسہ اور برنالہ کی ائیر بیسزاورفیلڈز کو تباہ کیا، بھارتی اڑی فیلڈ سپلائی ڈپو، سرسہ اور ہلواڑا ائیرفیلڈز بھی تباہ کیں۔
پاکستانی فتح 1 میزائل سسٹم کے ذریعےمتعدد بھارتی اہداف کو نشانہ بنایا، آدم پور میں پاک فوج نے جے ایف 17 تھنڈر سے بھارتی ائیر بیس پر ہائپر سونک میزائل سےڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کا ائیر ڈیفنس سسٹم ایس 400 تباہ کردیا۔ پاک فوج نے میزائل لے جانے والے جے ایف 17 تھنڈر کی ویڈیوجاری کردی۔
پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد امریکا اوردیگر ممالک کی کوششوں سے دونوں ممالک کےدرمیان جندی بندی ہو گئی جس کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےسوشل میڈیا پر کیا۔
افواج پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کی صورت میں قوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 14 گھنٹے قبل

علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے پاکستان میں بھرپور دفاعی صلاحیت موجود ہے، آرمی چیف
- 11 منٹ قبل

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، 9 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کے ساتھ ٹکراؤ میں خود کو برتر نہ سمجھے، پاکستان ائیرفورس کا پوری دنیا کو پیغام
- 4 گھنٹے قبل
قصور : بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی
- 4 گھنٹے قبل

جنیوا میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا
- 4 گھنٹے قبل

پشاور زلمی کا پاک فضائیہ کے پائلٹس کو خراجِ تحسین، بڑے انعام کا اعلان
- 6 منٹ قبل

جنگ بندی ہونے کے باوجود 24 بھارتی ائیرپورٹس تاحال بند،444 پروازیں منسوخ
- 4 گھنٹے قبل

پاک فوج کی جانب سے کسی بھارتی پائلٹ کی گرفتار نہیں کیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 گھنٹے قبل

بھارت میں انتہا پسندی عروج پر، حیدرآباد میں واقع کراچی بیکری پر بی جے پی انتہا پسندوں کا حملہ
- 4 گھنٹے قبل

بھارتی کرکٹ ویرات کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- 43 منٹ قبل

پہلگام کا معرکہ ،ایک نئے عالمی توازن کی شروعات
- ایک گھنٹہ قبل