بھارتی فوج پر وہ بوجھ ڈالا گیا جس کو اٹھانے کی ان میں سکت ہی نہیں تھی ، سابق پاکستانی جنرل
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عامر ریاض کا کہنا تھا چین کے ساتھ ہماری اسٹریٹجک شراکت داری ہے، پاکستان افواج کا مورال ہمیشہ بلند رہا ہے،قوم کامورال بہت زیادہ اہم ہے، مسلح افواج کا مورال اب بہت زیادہ بلند ہوگیا ہے


لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عامر ریاض کا کہنا ہے بھارتی حکمرانوں نے اپنی افواج پر وہ بوجھ ڈالا جس کو اٹھانے کی ان میں سکت ہی نہیں تھی۔
پاک فوج کےسابق لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نےپاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کے حوالے سے کہا کہ ہم نے پورے تحمل کا مظاہرہ کیا،ان کا کہنا تھا ہم نے کل کی اسٹرائیک میں اپنےتمام اہداف حاصل کیے، بھارتی سیاسی قیادت نے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور اپنی افواج پر وہ بوجھ ڈال دیا جو وہ اٹھانےکےقابل نہیں تھے، بھارتی فوج یہ توقع نہیں کر رہی تھی، ملٹری سطح پر بھارت کو سرپرائز دیا ، پاکستان نےجواب دیا تو بھارت کو سیز فائر کی طرف جانا پڑا۔
ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل کا کہنا تھا پاکستانی افواج کی جوابی کارروائی سے بھارتی افواج کے مورال پر بہت بڑا اثر پڑا ہے، بھارتی افواج کو معلوم تھاکہ ان کی سیاسی قیادت ان کےساتھ غلط کر رہی ہے، ہم نے اپنے ائیر ڈیفنس سسٹم کو ایکسپوز کیے بغیر بھارتی ڈرونزکو تباہ کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عامر ریاض کا کہنا تھا چین کے ساتھ ہماری اسٹریٹجک شراکت داری ہے، پاکستان افواج کا مورال ہمیشہ بلند رہا ہے،قوم کامورال بہت زیادہ اہم ہے، مسلح افواج کا مورال اب بہت زیادہ بلند ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا اورحکومت نےبہت جھوٹ بولا جبکہ پاکستان ہمیشہ سچ کے ساتھ چلا، پاکستان نے جو کیا وہ صاف بتا دیا، ہم نے ان کے 5 جہاز مار گرائے،امید ہے کہ بھارت اب پُرامن حالات کی طرف جائے گا۔
سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے بھارت پراب مزید دباؤ پڑا ہے،پہلے ہی بھارت پرجنگ ہارنےکا دباؤہے، اگر سیز فائر کی خلاف ورزی کرےگاتو مزید دباؤ آئےگا۔
اعزاز چوہدری کا کہنا تھا بھارت کوغلط فہمی تھی کہ پاکستان کمزور ہوگیا ہے، امریکا نےکچھ دن تک کہا کہ آپ لوگ خود معاملے کو دیکھ لیں، امریکی صحافی نک رابرٹسن نےبتایا کہ بھارت نے سیز فائر کا مطالبہ کیا،امریکا کو انٹیلی جنس اطلاعات ملیں کہ بھارت کی صورتحال ٹھیک نہیں، دنیا نے دیکھ لیا بھارت کے سارے نعرے کھوکھلےرہے۔
سابق سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا بھارتی میڈیا پر جھوٹ بولا جاتا رہا،پچھلے 25 سالوں کے دوران بھارت میں جو دہشت گردی ہوئی اس میں وہاں کے مقامی لوگ ملوث تھے اور الزام بھارت پاکستان پر لگایا جاتا رہا۔
بھارتی جارحیت سے شیخ زاید ائیرپورٹ پر کتنا نقصان ہوا؟
- 13 hours ago
افواج پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کی صورت میں قوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 13 hours ago

مسئلہ کشمیر پر امریکی صدر ٹرمپ کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں : وزیر اعظم
- 15 hours ago
قصور : بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی
- 2 hours ago

پاک فضائیہ کے ساتھ ٹکراؤ میں خود کو برتر نہ سمجھے، پاکستان ائیرفورس کا پوری دنیا کو پیغام
- 3 hours ago

بھارت میں انتہا پسندی عروج پر، حیدرآباد میں واقع کراچی بیکری پر بی جے پی انتہا پسندوں کا حملہ
- 3 hours ago

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، 9 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
- an hour ago

جنیوا میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا
- 3 hours ago

ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا ہائی پروفائل واقعہ ہے ، یورپی ویب سائٹ
- 15 hours ago

پاک بھارت سیز فائر کے بعد پنجاب میں تعلیمی ادارے کل سے معمول کے مطابق کھلیں گے
- 15 hours ago

پاک فوج کی جانب سے کسی بھارتی پائلٹ کی گرفتار نہیں کیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 hours ago

جنگ بندی ہونے کے باوجود 24 بھارتی ائیرپورٹس تاحال بند،444 پروازیں منسوخ
- 2 hours ago