Advertisement
پاکستان

پاکستان نے امریکی صدر کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم

حالیہ جنگ بندی مفاہمت میں امریکہ کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

GNN Web Desk
شائع شدہ a day ago پر May 11th 2025, 1:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان نے امریکی صدر  کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم

پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہم حالیہ جنگ بندی مفاہمت میں امریکہ کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، امریکی اقدام پاک بھارت کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کی طرف ایک قدم ہے، ہم صدر ٹرمپ کی جموں و کشمیر تنازعہ کے حل کی کوششوں پرآمادگی کے اظہار کی تعریف کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ جموں وکشمیر ایک دیرینہ مسئلہ ہے جس کے جنوبی ایشیا اور اس سے باہر کے امن و سلامتی کے لیے سنگین مضمرات ہیں،  جموں و کشمیر تنازع کا تصفیہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، کشمیری عوام کے بنیادی حقوق بشمول ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کو یقینی بنانا چاہیے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کو فروغ دینے کی کوششوں کے لیے پرعزم ہے، ہم امریکا کے ساتھ کثیر جہتی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے خواہاں ہیں، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے شعبوں میں شراکت داری چاہتے ہیں۔

Advertisement
جنیوا میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا

جنیوا میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا

  • 4 hours ago
افواج پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کی صورت میں قوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا: ڈی جی آئی ایس پی آر

افواج پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کی صورت میں قوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 14 hours ago
پہلگام کا معرکہ ،ایک نئے عالمی توازن کی شروعات

پہلگام کا معرکہ ،ایک نئے عالمی توازن کی شروعات

  • an hour ago
بھارت میں انتہا پسندی عروج پر، حیدرآباد میں واقع کراچی بیکری پر بی جے پی  انتہا پسندوں کا حملہ

بھارت میں انتہا پسندی عروج پر، حیدرآباد میں واقع کراچی بیکری پر بی جے پی انتہا پسندوں کا حملہ

  • 4 hours ago
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، 9 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، 9 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

  • 3 hours ago
قصور : بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

قصور : بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

  • 4 hours ago
جنگ بندی ہونے کے باوجود 24 بھارتی ائیرپورٹس تاحال بند،444 پروازیں منسوخ

جنگ بندی ہونے کے باوجود 24 بھارتی ائیرپورٹس تاحال بند،444 پروازیں منسوخ

  • 4 hours ago
علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے پاکستان میں بھرپور دفاعی صلاحیت موجود ہے، آرمی چیف

علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے پاکستان میں بھرپور دفاعی صلاحیت موجود ہے، آرمی چیف

  • 9 minutes ago
پاک فضائیہ کے ساتھ ٹکراؤ میں خود کو برتر نہ سمجھے، پاکستان ائیرفورس کا پوری دنیا کو پیغام

پاک فضائیہ کے ساتھ ٹکراؤ میں خود کو برتر نہ سمجھے، پاکستان ائیرفورس کا پوری دنیا کو پیغام

  • 4 hours ago
بھارتی کرکٹ ویرات کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارتی کرکٹ ویرات کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

  • 40 minutes ago
پاک فوج کی جانب سے  کسی بھارتی پائلٹ کی گرفتار نہیں کیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کی جانب سے کسی بھارتی پائلٹ کی گرفتار نہیں کیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 hours ago
پشاور زلمی کا پاک فضائیہ کے پائلٹس کو خراجِ تحسین، بڑے انعام کا اعلان

پشاور زلمی کا پاک فضائیہ کے پائلٹس کو خراجِ تحسین، بڑے انعام کا اعلان

  • 3 minutes ago
Advertisement