جنگ بندی معاہدےکے بعد پی ایس ایل کی بحالی پر غور، فرنچائزز کو تیار رہنے کی ہدایت
سی ای او سلمان نصیر نے فرنچائز مالکان کو ہدایت دی ہے کہ وہ تیار رہیں، کیونکہ پی ایس ایل کے دوبارہ آغاز کی تیاری کی جا رہی ہے،ذرائع


لاہور: امریکی ثالثی میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی بحالی پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پی ایس ایل مینجمنٹ نے تمام فرنچائزز سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے فرنچائز مالکان کو ہدایت دی ہے کہ وہ تیار رہیں، کیونکہ پی ایس ایل کے دوبارہ آغاز کی تیاری کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا: "اپنے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو وہیں روک لیں جہاں وہ اس وقت موجود ہیں، ہم انہیں واپس لانے کے انتظامات کر رہے ہیں۔"سلمان نصیر نے مزید کہا "آپ کو تھوڑی دیر میں سب کچھ بتاتے ہیں، اس وقت انتظامات جاری ہیں، پی ایس ایل ضرور ہوگی۔"
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل کو اچانک ملتوی کر دیا گیا تھا، جس کے بعد تمام غیر ملکی کھلاڑی اور اسٹاف پاکستان ایئرفورس کے خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی روانہ ہو گئے تھے۔

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 2 days ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 2 days ago

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 2 days ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- a day ago

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 2 days ago

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 2 days ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- a day ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- a day ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- a day ago
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 20 hours ago

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 2 days ago







