Advertisement
تفریح

بولڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے نئی آنیوالی بھارتی فلم کا اعلان کر دیا

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پرینکا چوپڑا ایس ایس راجامولی کی فلم سے بھارتی اسکرین پر واپسی کرنے جارہی ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 14 days ago پر Apr 16th 2025, 8:22 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بولڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے نئی آنیوالی بھارتی فلم کا اعلان کر دیا

ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے نئی آنیوالی بھارتی فلم کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پرینکا چوپڑا ایس ایس راجامولی کی فلم سے بھارتی اسکرین پر واپسی کرنے جارہی ہیں۔ وہ طویل عرصے بعد کسی بھارتی فلم میں نظر آئیں گی اور انہوں نے اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔

پریانکا اپنی آنے والی فلم میں مہیش بابو کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس کے ساتھ ہی پریانکا اور ہریتک روشن کی فلم 'کرش' کے سیکوئل 'کرش 4' کے حوالے سے بھی چرچے تیز ہو گئے ہیں۔ ہریتک روشن اپنے والد کی وراثت کو آگے بڑھائیں گے اور فلم 'کرش 4' کی ہدایت کاری بھی خود کریں گے اور اطلاعات ہیں کہ وہ اور پریانکا مرکزی کردار میں ہوں گے۔

تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق کرش 4 میں پریانکا چوپڑا کے کردار پریا کی واپسی ہوگی۔ان خبروں کے درمیان اداکارہ نے اپنی ایک اور فلم کا اعلان کر دیا ہے۔  بالی ووڈ فلم کے چرچے کے درمیان پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ میں بھی کام جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اپنی آنے والی ہالی ووڈ فلم کا اعلان کر دیا ہے۔پریانکا چوپڑا اپنے 'بے واچ' کے ساتھی اداکار زیک ایفرون کے ساتھ کام کرنے جا رہی ہیں۔ اداکارہ نے اس بات کا انکشاف ہالی ووڈ رپورٹر کو دیے گئے انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے اس خبر کی تصدیق ہالی ووڈ رپورٹر کو دیے گئے انٹرویو کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کی ہے۔

اداکارہ کی آنے والی فلم ایک نوجوان مجرم پر مبنی ہے۔ لڑکا، جیل سے باہر آتے ہوئے، ایک جج کو یرغمال بنا لیتا ہے کیونکہ اسے یقین ہوتا ہے کہ یہ وہی جج ہے جس نے فیصلہ دیا ہے جو اس کی زندگی برباد کر دے گا۔ ہالی ووڈ رپورٹر کی خبر کے مطابق اس فلم میں کامیڈی کی زبردست ڈوز دیکھنے کو ملنے والی ہے۔ فلم کا نام ابھی تک سامنے نہیں آیا۔   پریانکا نے انسٹاگرام پر  اپنی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی جس کے بعد لوگوں کا جوش دیدنی ہے۔ اداکارہ کے مداح انہیں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ دونوں فلموں میں دیکھنے کے لیے کافی پرجوش ہیں۔  حال ہی میں امریکہ کے دورے کے دوران ہریتک روشن نے پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے ایک ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی، جس کے بعد کرش 4 کی خبروں نے زور پکڑا۔ کرش 4 فلم پری پروڈکشن کے مرحلے میں ہے۔ 

Advertisement
پہلگام واقعہ : بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات میں شدت

پہلگام واقعہ : بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات میں شدت

  • 34 منٹ قبل
پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر نوازشریف نے عالمی محاذسنبھال لیا

پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر نوازشریف نے عالمی محاذسنبھال لیا

  • 3 گھنٹے قبل
پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئےایران کےبعدسعودی عرب کا بھی اعلان

پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئےایران کےبعدسعودی عرب کا بھی اعلان

  • 5 گھنٹے قبل
پاک بھارت کشیدگی کے باعث خالصتان تحریک  پھر سے زندہ ہو گئی

پاک بھارت کشیدگی کے باعث خالصتان تحریک پھر سے زندہ ہو گئی

  • 5 گھنٹے قبل
پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری

پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری

  • 3 گھنٹے قبل
پہلگام آپریشن : پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، جنگی مشقیں شروع

پہلگام آپریشن : پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، جنگی مشقیں شروع

  • 6 گھنٹے قبل
ایل پی جی  قیمت میں  3 روپے 20 پیسے فی کلو  کمی

ایل پی جی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی کلو کمی

  • 4 گھنٹے قبل
بھارت نے فوجی راستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کہاں تک جائے گا وہ ہم دیکھیں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت نے فوجی راستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کہاں تک جائے گا وہ ہم دیکھیں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک گھنٹہ قبل
ایل اوسی  پر کشیدگی جاری  ، پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکی ہاٹ لائن پربات چیت

ایل اوسی پر کشیدگی جاری ، پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکی ہاٹ لائن پربات چیت

  • 3 گھنٹے قبل
کشمیریوں نے بھارتی وزیر داخلہ کو ان کی وعدہ خلافیوں کی تاریخ یاد دلادی

کشمیریوں نے بھارتی وزیر داخلہ کو ان کی وعدہ خلافیوں کی تاریخ یاد دلادی

  • 32 منٹ قبل
پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سےخطرے میں ہے ، نائب وزیر اعظم

پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سےخطرے میں ہے ، نائب وزیر اعظم

  • 4 گھنٹے قبل
حکومت آئی ٹی میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی شمولیت کو ترجیح دے گی، وزیراعظم

حکومت آئی ٹی میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی شمولیت کو ترجیح دے گی، وزیراعظم

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement