نیپرا نے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنزکے ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور کرلی


نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنزکے ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور کرلی۔
نیپرا نے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنزکا بنیادی ٹیرف 23 روپے 57 پیسے فی یونٹ مقرر کردیا، اس سے قبل الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بنیادی ٹیرف 45 روپے 55 پیسے مقرر تھا۔ ٹیرف میں کمی کے بعد بنیادی ٹیرف میں 21 روپے 98 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی۔
الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز پر 24 روپے 44 پیسے کیپڈ مارجن ہٹانے کی درخواست بھی منظور کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان کی الیکٹریکل وہیکل پالیسی 2025 تا 2030 کے تحت ملک میں آئندہ 2 سال کے دوران الیکٹرک گاڑیوں کے لیے 3 ہزار چارجنگ اسٹیشنز بنائے جانے ہیں۔
انرجی وہیکل پالیسی کے تحت سال 2030 تک ملک میں مجموعی طور پر 30 فیصد تک الیکٹرک گاڑیاں استعمال میں لائی جائیں گی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس میں 1797 پوائنٹس کی کمی
- 2 گھنٹے قبل

کولکتہ : ہوٹل میں آگ لگنے سے 14 افرا د ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 18 گھنٹے قبل

نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے ایسے منصوبے لے کر آرہے ہیں ،وزیر اعظم
- 12 منٹ قبل

اگلے 24 سے 36 گھنٹے اہم ہے، بھارت فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات
- 3 گھنٹے قبل

سوئیڈن : فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کا ضلع کیچ کے علاقے میں آپریشن ، 3 خوار ج ہلاک
- 18 گھنٹے قبل

جنوبی وزیرستان: ایف سی چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکہ،2بچے جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

پی سی بی نے پاکستان بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

لاہور:وزیراعلیٰ مریم نواز آج یو ای ٹی میں لیپ ٹاپ اسکیم کا آغاز کریں گی
- 2 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی:مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ کرتے بھارتی رافیل طیارے خوف سے فرار
- ایک گھنٹہ قبل
چین : خوفناک آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق
- 18 گھنٹے قبل