عازمین حج کو 22 اپریل سے ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ سامان کی تقسیم بھی کی جائے گی، ڈائریکٹر حج

کراچی:حاجی کیمپ میں حج تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا اور یہ عمل 21 اپریل 2025 تک جاری رہے گا۔
اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر حج گلزار سومرو کا کہنا ہے کہ حج تربیت کے دوسرے مرحلے کے بعد 22 اپریل 2025 سے عازمین حج کے ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے ساتھ ساتھ سامان کی تقسیم بھی کی جائے گی، جس میں ٹرالی بیگز، ہینڈ کیری بیگز اور دیگر اشیا شامل ہیں،ان کا کہنا تھا کہ آج کراچی ویسٹ کے ایک ہزار 751 عازمین حج کو دو شفٹوں میں تربیت کے لیے مدعو کیا گیا، جن میں سے تقریباً ایک ہزار 675 عازمین نے تربیت میں شرکت کی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر حج کا کہنا تھا کہ کراچی ساؤتھ کے ایک ہزار 724 عازمین حج کو 14 اپریل 2025 کو تربیت کے لیے مدعو کیا گیا ہے، تمام عازمین نے تربیتی انتظامات اور فراہم کردہ معلومات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ خاص طور پر ایس ایم ڈی اسکرینز اور اعلیٰ معیار کے ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے دی جانے والی معلومات سے تمام عازمین نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

جنوبی ایشیا میں امن کیلئے پاکستان اور بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، امریکا
- 2 hours ago

علی امین گنڈا پور کا 36 ارب روپے کے مبینہ کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کا حکم
- 15 hours ago

پہلگام آپریشن : عالمی میڈیا نے بھارت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا
- 14 hours ago

پی ایس ایل10،قلندرز اورگلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کے باعث ڈرا،1،1پوائنٹ مل گیا
- 12 hours ago

صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کو عہدے سے ہٹا دیا
- an hour ago

بھارت کی جانب سے ویزا منسوخی پر کئی مریضوں کو بغیر علاج واپس آنا پڑ رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
- an hour ago

پی آئی اے کا حج آپریشن کا آغاز، پہلی حج پرواز کراچی سے روانہ
- 2 hours ago

کوئی بھی مہم جوئی ہوئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، آرمی چیف
- 15 hours ago
امریکا کا ایران سے تیل خریدنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے کا اعلان
- 2 hours ago

کراچی کنگزکی ملتان سلطانز کو 87 رنز سے شکست
- 14 hours ago

ہم تیار ہیں ! لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف کی للکار پر بھارتی میڈیا کی چیخیں نکل گئیں
- 12 hours ago

پاکستانی مندوب کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر گفتگو
- 2 hours ago