اس طرح کے حملوں میں عام شہریوں کو نقصان پہنچانا بدمعاشوں کا کام ہے،روس اسی قسم کا خوف پھیلانا چاہتا ہے ،زیلنسکی


روس نے یوکرین کے شمالی شہر سومی کے مرکز میںبیلسٹک میزائل داغ دیے جس کے نتیجے میں کم از کم 31 افراد جاں بحق اور 84 زخمی ہو گئے۔
عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرین پر یہ حملہ رواں رواں برس کا سب سے ہلاکت خیز حملہ بتایا گیا ہے۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے دہشتگردی قرار دیا اور عالمی برادری سے روس کے خلاف سخت ردعمل کا مطالبہ کیا،انہوں نے حملے کی ویڈیو بھی شئیر کی جس میں حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں اور تباہ شدہ گاڑیاں دکھائی دے رہی ہیں۔
اپنے پیغام میں یوکرینی صدر نے مزید لکھا کہ یہ حملہ اس دوران ہوا جب لوگ گرجا گھروں میں عبادت کے لیے جا رہے تھے،انہوں نے امریکا اور یورپ سے روس پر سخت دباؤ ڈالنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ اس طرح کے حملوں میں عام شہریوں کو نقصان پہنچانا بدمعاشوں کا کام ہے،روس اسی قسم کا خوف پھیلانا چاہتا ہے یہی وجہ ہے جنگ کو طول دے رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کبھی بیلسٹک میزائلوں اور فضائی بمباری کو نہیں روک سکتے۔

کشمیریوں نے بھارتی وزیر داخلہ کو ان کی وعدہ خلافیوں کی تاریخ یاد دلادی
- 11 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری
- 14 گھنٹے قبل

ایل اوسی پر کشیدگی جاری ، پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکی ہاٹ لائن پربات چیت
- 14 گھنٹے قبل

پہلگام واقعہ : بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات میں شدت
- 11 گھنٹے قبل

پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سےخطرے میں ہے ، نائب وزیر اعظم
- 15 گھنٹے قبل

بھارت نے فوجی راستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کہاں تک جائے گا وہ ہم دیکھیں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 12 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر نوازشریف نے عالمی محاذسنبھال لیا
- 14 گھنٹے قبل
ایل پی جی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی کلو کمی
- 15 گھنٹے قبل

حکومت آئی ٹی میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی شمولیت کو ترجیح دے گی، وزیراعظم
- 16 گھنٹے قبل

بنوں: سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 3 اہلکارشہید
- چند سیکنڈ قبل

پاک بھارت کشیدگی کے باعث خالصتان تحریک پھر سے زندہ ہو گئی
- 16 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئےایران کےبعدسعودی عرب کا بھی اعلان
- 16 گھنٹے قبل