Advertisement
پاکستان

یو اے ای کا 5 سالہ ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزا کس طرح حاصل کیا جائے؟

5 سالہ ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزا پاکستانیوں سمیت تمام ممالک کے شہریوں کے لیے دستیاب ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 21 days ago پر Apr 9th 2025, 11:28 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
یو اے ای کا  5 سالہ ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزا کس طرح حاصل کیا جائے؟

 متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے 5 سالہ ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزا اب پاکستانی شہریوں کے لیے دستیاب ہے۔ 

یو اے ای نے 5 سالہ ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزا کچھ سال قبل متعارف کرایا ہے جو پاکستانیوں سمیت تمام ممالک کے شہریوں کے لیے دستیاب ہے، امیگریشن حکام کے مطابق یہ ویزا ان افراد کے لیے خاص طور پر مفید ہے جنہیں ماضی میں ویزا مسائل کا سامنا رہا ہے۔

حکام کا کہنا کے کہ یہ ویزا 5 سال کے لیے کارآمد ہے اور درخواست گزار کو بغیر کسی گارنٹر یا میزبان کے متحدہ عرب امارات میں بار بار داخلے کی اجازت دیتا ہے۔

حکام نے 5 سالہ ویزے سے متعلق بتایا کہ سیاح کو ہر وزٹ پر 90 دن تک قیام کی اجازت ہے جسے مزید 90 دن کے لیے بڑھایا جا سکتا ہے تاہم، ایک سال میں مجموعی قیام 180 دن سے زیادہ قیام نہیں ہونا چاہیے۔

یو اے ای امیگریشن حکام نے مطابق ویزے کے لیے چند دستاویزات کی ضرورت ہوگی۔ جن میں  کم از کم 6 ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، حالیہ رنگین تصویر، ریٹرن ٹکٹ کے ساتھ  قیام کا ثبوت (ہوٹل بکنگ یا رہائشی پتا)، بینک اسٹیٹمنٹ جس میں گزشتہ 6 ماہ میں کم از کم 4 ہزار امریکی ڈالرز یا اس کے مساوی رقم ہو، اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں قابل قبول ہیلتھ انشورنس بھی ضروری ہے۔

حکام نے بتایا کہ درخواست کا عمل آسان ہے اور درخواست جمع کرانے کے 48 گھنٹوں کے اندر منظوری متوقع ہے جب کہ ویزے کے لیے درخواستیں آن لائن یا منظور شدہ ویزا سینٹرز کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

حکام کے مطابق یہ ویزا تمام ممالک خصوصاً پاکستانیوں کے لیے بھی دستیاب ہے اور پاکستانیوں کے لیے خاص طور پر بہترین آپشن ہے جو خاندان سے ملاقات، کاروباری مواقع کی تلاش یا طویل چھٹیوں کے لیے متحدہ عرب امارات آنا چاہتے ہیں۔

Advertisement
بھارت نے فوجی راستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کہاں تک جائے گا وہ ہم دیکھیں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت نے فوجی راستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کہاں تک جائے گا وہ ہم دیکھیں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک گھنٹہ قبل
ایل پی جی  قیمت میں  3 روپے 20 پیسے فی کلو  کمی

ایل پی جی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی کلو کمی

  • 4 گھنٹے قبل
حکومت آئی ٹی میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی شمولیت کو ترجیح دے گی، وزیراعظم

حکومت آئی ٹی میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی شمولیت کو ترجیح دے گی، وزیراعظم

  • 5 گھنٹے قبل
کشمیریوں نے بھارتی وزیر داخلہ کو ان کی وعدہ خلافیوں کی تاریخ یاد دلادی

کشمیریوں نے بھارتی وزیر داخلہ کو ان کی وعدہ خلافیوں کی تاریخ یاد دلادی

  • 27 منٹ قبل
پہلگام واقعہ : بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات میں شدت

پہلگام واقعہ : بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات میں شدت

  • 29 منٹ قبل
پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سےخطرے میں ہے ، نائب وزیر اعظم

پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سےخطرے میں ہے ، نائب وزیر اعظم

  • 4 گھنٹے قبل
پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری

پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری

  • 3 گھنٹے قبل
پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئےایران کےبعدسعودی عرب کا بھی اعلان

پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئےایران کےبعدسعودی عرب کا بھی اعلان

  • 5 گھنٹے قبل
پاک بھارت کشیدگی کے باعث خالصتان تحریک  پھر سے زندہ ہو گئی

پاک بھارت کشیدگی کے باعث خالصتان تحریک پھر سے زندہ ہو گئی

  • 5 گھنٹے قبل
پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر نوازشریف نے عالمی محاذسنبھال لیا

پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر نوازشریف نے عالمی محاذسنبھال لیا

  • 3 گھنٹے قبل
ایل اوسی  پر کشیدگی جاری  ، پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکی ہاٹ لائن پربات چیت

ایل اوسی پر کشیدگی جاری ، پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکی ہاٹ لائن پربات چیت

  • 3 گھنٹے قبل
پہلگام آپریشن : پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، جنگی مشقیں شروع

پہلگام آپریشن : پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، جنگی مشقیں شروع

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement