شوبز انڈسٹری کے بہت سارے مرد اپنی بیویوں پر تشدد کرتے ہیں، رابعہ انعم کا دعویٰ
رابعہ انعم کے دعوے کے بعد شوبز انڈسٹری کی جوڑیوں پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں


ویب ڈیسک:سابق نیوز اینکر اور ٹی وی میزبان رابعہ انعم نے دعویٰ کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری کے بہت سارے مرد اپنی بیویوں پر تشدد کرتے ہیں اور ان کی بیویاں چپ چاپ برداشت کرتی ہیں۔
رابعہ انعم نے حال ہی میںایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف سوالوں کے کھل کر جوابات دیے۔
شو دوران انہوںنے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ ماضی میں ندا یاسر کے مارننگ شو سے کیوں اٹھ کر چلی گئی تھیں اور یہ کہ ان کی ندا یاسر سے کبھی کوئی دشمنی رہی ہی نہیں اور اب ان کے درمیان صلح ہو چکی ہے۔
دوران شو گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وہ خواتین پر تشدد اور گھریلو تشدد کے خلاف آواز اٹھانے میں متحرک رہی ہیں، انہوں نے ایک فیصلہ لیا اور مہم چلائی، اس لیے اب وہ کسی بھی صورت میں گھریلو تشدد کرنے والوں کے ساتھ کھڑی نہیں ہو سکتیں۔
شو میں رابعہ انعم نے دعویٰ کیا کہ شوبز انڈسٹری کے بہت سارے مرد اپنی بیویوں پر تشدد کرتے ہیں اور وہ ایسے بہت سارے جوڑوں کو جانتی بھی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری کے جو شوہر اپنی بیویوں پر تشدد کرتے ہیں، ان کی بیویاں چپ چاپ برداشت کر رہی ہیں، انہوں نے کبھی شکوہ یا شکایت نہیں کی۔
انہوںنے مزید کہا کہ جب تشدد برداشت کرنے والوں کی بیویاں خاموش ہیں، انہیں کوئی مسئلہ نہیں، وہ گھریلو تشدد برداشت کر رہی ہیں، تو وہ کون ہوتی ہیں، انہیں آواز اٹھانے کے لیے آمادہ کرنے والی؟
رابعہ انعم کے مطابق وہ چیمپیئن نہیں ہیں کہ ہر کسی کے پاس جاکر انہیں آواز بلند کرنے کا کہے، جب وہ خود برداشت کر رہی ہیں اور اس بات سے خوش ہیں تو انہیں کیا مسئلہ ہو سکتا ہے؟
رابعہ انعم کے دعوے کے بعد شوبز انڈسٹری کی جوڑیوں پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں جب کہ ماضی میں فیروز خان اور محسن عباس حیدر جیسے اداکاروں پر ان کی بیویاں طلاق کے بعد گھریلو تشدد کے الزامات بھی لگا چکی ہیں۔
ایل پی جی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی کلو کمی
- 13 hours ago

کشمیریوں نے بھارتی وزیر داخلہ کو ان کی وعدہ خلافیوں کی تاریخ یاد دلادی
- 9 hours ago

پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئےایران کےبعدسعودی عرب کا بھی اعلان
- 14 hours ago

پہلگام واقعہ : بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات میں شدت
- 9 hours ago

ایل اوسی پر کشیدگی جاری ، پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکی ہاٹ لائن پربات چیت
- 12 hours ago

بھارت نے فوجی راستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کہاں تک جائے گا وہ ہم دیکھیں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 10 hours ago

حکومت آئی ٹی میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی شمولیت کو ترجیح دے گی، وزیراعظم
- 14 hours ago

پاک بھارت کشیدگی کے باعث خالصتان تحریک پھر سے زندہ ہو گئی
- 14 hours ago

پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر نوازشریف نے عالمی محاذسنبھال لیا
- 12 hours ago

پہلگام آپریشن : پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، جنگی مشقیں شروع
- 14 hours ago

پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری
- 12 hours ago

پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سےخطرے میں ہے ، نائب وزیر اعظم
- 12 hours ago