Advertisement
پاکستان

جو کرے گا وہ بھرے گا، چیئرمین نیب

لاہور : چیئرمین نیب جسٹس (ر) کا کہنا ہے کہ بد عنوانی ملکی ترقی کی راہ میں سرب بڑی رکاوٹ ہے، نیب نے کرپشن فری پاکستان کی منزل کا تعین کیا ہے،جو کرے گا وہ بھرے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 17th 2021, 11:23 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

بدعنوانی ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے نیب زیرو کرپشن اور 100 فیصد ترقی پر یقین رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب لاہور میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے، ٹھوس شواہد کی بنیاد پر موثر انداز سے مقدمات کی پیروی کرنے اور بدعنوان عناصر سے قوم کی لوٹی ہوئی رقوم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروانے پر غور کیا گیا۔ موجودہ قیادت کے دور میں نیب لاہور کی 4 سالہ کارکردگی میں ماضی کے 17سالہ دور کی نسبت713فیصد سالانہ اضافہ ہوا ہے۔  نیب لاہور نے گذشتہ 4 سال کے عرصہ میں بدعنوان عناصر سے تقریبا   74  ارب  بلاواسطہ و بلواسطہ برآمد کئے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ساز کامیابی ہے۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیمز (CITs) کے ہمراہ میگا کرپشن کے مقدمات جن میں     ایڈن ہاؤسنگ پراجیکٹس کی انتظامیہ کیخلاف ریفرنس،  چوہدری شوگر ملز کیس میں جاری تحقیقات،  ایم این اے خسرو بختیار  و       ایم پی اے ہاشم جواں بخت کیخلاف جاری تحقیقات،  سابق ڈی سی او لاہور نور الامین مینگل اور، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کیخلاف جاری تحقیقات،  ایم این اے  میاں جاوید لطیف کیخلاف جاری تحقیقات،  لاثانی چکس اینڈ آئل کمپنیزکیخلاف انکوائری، ڈی آئی جی اکبر ناصر اور ایڈیشنل آئی جی علی عامر کیخلاف جاری تحقیقات میں ہونیوالی پیشرفت پر جامع بریفنگ دی۔بریفنگ میں  ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبلٹی (DPGA)  کے علاوہ نیب لاہور کے سینئر آفیسران نے شرکت کی۔

بریفنگ کے دوران چیئر مین نیب نے کہا کہ معزز عدالتوں کے احکامات پر من و عن عمل کیا جائے اور تمام مقدمات کو مکمل تیاری، ٹھوس شواہد اور گواہوں کے بیانات  کی روشنی میں قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے تفتیشی آفیسران و پراسیکیوٹرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا باہمی ربط کو مذید موثر بنائیں اور دستاویزی ثبوتوں کی بنیاد پر تمام مقدمات کیسائنسی بنیادوں پر تحقیقات مکمل کی جائیں جبکہ گواہوں کی کم سے کم تعداد رکھی جائے تاکہ مقدمات کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے اور بدعنوان عناصر سے قانون کیمطابق قوم کی لوٹی ہوئی رقوم کی برآمدگی ممکن ہوسکے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے ان لوگوں سے بھی قومی دولت لوٹنے کا پوچھا جن کو بلانا مہال نظر آتا تھا۔ نیب نے کرپشن فری پاکستان کی منزل کا تعین کیا ہے اب جو کرے گا وہ بھرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب انسداد بدعنوانی کا ایک قومی ادارہ ہے جسکے آفیسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنی اولین ترجیح سمجھ کر اپنے قومی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروپ یا فرد سے نہیں بلکہ صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔ نیب ہمیشہ آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دینے پر یقین رکھتا ہے۔ کوئی دباؤ، دھمکی، پریشر اور بے بنیاد الزام تراشی نیب کو مقصد کے حصول کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ نیب نے ہمیشہ کہا ہے کہ وہ ہر شخص کی عزت نفس کا احترام کرتا ہے۔

 چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ سچ کو سچ کہنا آج مشکل ترین کام ہے۔  انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ اور و دیگر بین الاقوامی اداروں نے بھی نیب کے کام کی تعریف کی ہے۔ نیب موجودہ وسائل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے جبکہ ہم نیب کی کارکردگی میں مزیدبہتری لانے کے لیے کوشاں ہیں۔ ڈی جی نیب لاہور کی سربراہی میں نیب لاہور کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کی مجموعی کارکردگی میں نیب لاہور کی کارکردگی کا انتہائی اہم کردار ہے۔

Advertisement
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

  • ایک دن قبل
چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

  • ایک دن قبل
حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

  • 8 گھنٹے قبل
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

  • 2 دن قبل
سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

  • 9 گھنٹے قبل
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

  • 11 گھنٹے قبل
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

  • ایک دن قبل
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

  • 12 گھنٹے قبل
پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

  • ایک دن قبل
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

  • 2 دن قبل
قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

  • ایک دن قبل
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • 10 گھنٹے قبل
Advertisement