ریاض : سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کی جانب سے حج کی درخواستیں جمع ہونے کے بعد سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ حج کی درخواست میں مرافقین کو شامل نہیں کیا جاسکتا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق خاندان کے افراد اگر حج کرنا چاہتے ہیں تو ہر ایک فرد کو الگ الگ درخواست دینا ہوگی ۔
درخواست منظور ہونے کے بعد دوسرے مرحلے میں جب پیکج خریدا جائیگا تب درخواست گزار اپنے ساتھ فیملی کے دیگر افراد کو شامل کرسکتا ہے ۔
فیملی سربراہ اپنی درخواست جمع کراتے وقت مرافقین میں سے بیوی یا 18سال سے زائد عمر کے بچوں کو شامل نہیں کرسکتا ۔
اسی طرح کوئی شخص اپنے معمر والدین کو حج کرانا چاہتا ہے تو مرافقین کے طور پر انہیں بھی شامل نہیں کیا جاسکتا۔
وزارتِ حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ ہر شخص کو خواہ مرد ہو یا عورت یا اٹھارہ سال سے زیادہ عمر کے بچے ہوں یا معمر افراد ہوں ، ہر ایک کو الگ الگ درخواست جمع کروانا ہوگی ۔
تاہم پیکج خریدتے وقت اپنے ساتھ مرافقین کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے ، لیکن اس میں واضح ہو کہ ہر ایک کی الگ فیس دینا ہوگی ۔
وزارت حج و عمرہ نے ایک شہری کے سوال کے جواب میں استفسار کیا تھا کہ جس نے سوال کیا تھا کہ کیا وہ اپنی اہلیہ کو اپنے ساتھ مرافقین میں شامل کرسکتا ہے ۔
واضح رہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج کی آن لائن درخواستیں وصول کرنا شروع کردی ہیں یہ پہلا مرحلہ ہے جو تیرہ ذی القعدہ تک جاری رہے گا۔
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟
- ایک دن قبل
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا
- 10 گھنٹے قبل

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ
- ایک دن قبل
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
- 10 گھنٹے قبل

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی
- ایک دن قبل
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر
- ایک دن قبل

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا
- 8 گھنٹے قبل

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
- ایک دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 2 دن قبل
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف
- ایک دن قبل

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 9 گھنٹے قبل


