Advertisement

دبئی میں ٹیکسی ڈرائیور کی ملازمت کیسے حاصل کی جاسکتی ہے ؟ جانیئے

دبئی ٹیکسی کارپوریشن ( ڈی ٹی سی ) کے مطابق پچھلے پانچ دن کے دوران تقریباََ900 افراد نے ڈرائیوروں کی اسامیوں کے لیے اپلائی کیا ہے ۔ ملازمت کے خواہشمند اب بھی درخواستیں جمع کروا سکتیں ہیں ۔ تاہم اس کا طریقہ کار مختلف ہوگیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 17th 2021, 10:13 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق ڈی ٹی سی کی ٹیکسی ڈرائیور جاب فیئر کے ڈائیریکٹر ناصر محمد الحج کا کہناتھاکہ پندرہ جون تک ملازمت کے حصول کے خواہشمند تقریباََ  900 افراد نے درخواستیں جمع کروائی ہیں ۔یہ تمام درخواستیں پانچ دن جاری رہنے والے کیرئیرجاب فئیر میں جمع ہوئی ہیں ۔

تاہم ڈی ٹی سی حکام کا کہناتھا کہ درخواستوں کی تاریخ ختم ہونے کے باوجود ملازمت کے حصول کے خواہشمند امیدوار اپنی درخواستیں ڈی ٹی سی کی ویب سائٹ پر بھجواسکتے ہیں ۔   

اس پانچ روز ہ ”ڈرائیورز مہم “ کے ڈائیریکٹر ناصر محمد الحج کا کہناتھاکہ ہمیں   918 درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ یہ کیرئیر میلہ ڈی ٹی سی کے ہیڈ آفس پر منعقد کیا گیا تھا۔ اس مہم کا خاص مقصد یہ تھا کہ ملازمت کے خواہشمند افراد کے ساتھ باقاعدہ ڈائیریکٹ ریکرٹمنٹ کا عمل اپنایا جاسکے ، جس میں ہم کامیاب بھی رہے ہیں ۔ ڈرائیوروں کی ملازمت میں ٹیکسی ڈرائیورز، لیموزین ڈرائیورز ، سکول بس ڈرائیورز  اور کمرشل کوچز کی ملازمت کے حصول کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔

اس ایونٹ کا مقصد یہ بھی تھا کہ امیدواروں کے ذہنوں میں جنم لینے والے کئی اہم ترین سوالات کے جواب بھی دیئے جاسکیں ، ڈائریکٹر ناصر محمد الحج کا کہناتھاکہ موصول ہونے والی درخواستوں کی سکروٹنی کے بعد کامیاب امیدواروں کو ملازمت کے لیے بلواجائیگا۔

ناصر الحج کا مزید کہناتھاکہ ایونٹ کے ذریعے عالمی وبا کے دوران بے روزگار ہونے والے اور مشکل ترین حالات سے دوچار معاشی مسائل سے نبردآزما افراد کو موقع فراہم کیے جارہے ہیں تاکہ ان کے حالات کو بہتر کیا جاسکیں ۔

ووسرا مقصد یہ تھا کہ دبئی میں مشکلات کاشکار ٹیکسی سروس کوبھی مکمل طور پر بحال کیا جاسکے ، جاب فئیر مہم اسی سلسلے کی پہلی کڑی تھی ۔ ڈی ٹی سی کا اصل مقصد بھی یہ ہے کہ ایسی اپروچ اپنائی جائے کہ ہیومین ریسورس کو بہتر سے بہتر مواقع فراہم کیے جاسکیں ۔

ناصرالحج کا کہناتھاکہ ہم نے ملازمت حاصل کرنے والے ڈرائیوروں کے لیے کئی اہم ترین اقدامات کیے ہیں ، جن میں کئی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں ۔ تاکہ ان کے معاشی مشکلات کا حل ہوسکے۔

Advertisement
قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

  • 2 days ago
حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

  • 10 hours ago
سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

  • 12 hours ago
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

  • 2 days ago
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

  • 14 hours ago
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

  • 2 days ago
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

  • 2 days ago
پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

  • a day ago
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

  • 13 hours ago
چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

  • 2 days ago
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • 12 hours ago
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

  • 2 days ago
Advertisement