Advertisement

دوبئی : پاکستانی آم ’لیمبرگینی‘میں گھر کی دہلیز پر حاصل کریں

دوبئی : دوبئی کے رہائشی اب دنیا کی مہنگی ترین گاڑی ’لیمبرگینی‘ میں پاکستانی آم گھر کی دہلیز پر حاصل کرسکیں گے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 3rd 2021, 6:48 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

آم پھلوں کا بادشاہ ، جسے بچے اوربڑے سبھی بے حد شوق سےکھاتے ہیں  اور دنیا کے دیگر ممالک کی بہ نسبت پاکستانی آم  تاثیر، رنگ اور ذائقے کے اعتبار سے سب سے منفرد ہیں۔ دنیا بھر کی طرح دوبئی میں بھی  پاکستانی آم برآمد کیے جاتے ہیں ۔ اس بات سے تو ہم سب ہی واقف ہیں کہ  پاکستان کے آم دنیا بھر میں مشہور ہیں   اور اگر یہ پھل بنا مارکیٹ جائے گھر پر ہی مل جائیں اوروہ بھی دنیاکی مہنگی ترین گاڑی  میں ،تو اس سے  بہترین بات کیا ہوسکتی ہے ۔    دبئی  میں رہنے والے اب پاکستانی آم گھر کی دہلیز پر حاصل کرسکیں گے ۔

اس بار ، دبئی میں پاکستان سپر مارکیٹ نے  ایک حیرت انگیز مارکیٹنگ مہم شروع کی ہے جس کا نام"  لیمبرگینی میں آم " رکھا گیا ہے  ۔اس کے   ذریعے  دوبئی میں رہائش پذیر افراد کو صرف150درہم  میں لیمبرگینی میں آم  پہنچائیں جائیں گے ۔اس کے ساتھ ساتھ صارفین کو آم خریدنے پر سپر کار لیمبورگینی میں مختصر رائیڈ کا موقع بھی دیتی ہے۔

پاکستان سپر مارکیٹ دبئی کے منیجنگ ڈائریکٹر ، جہانزیب یاسین نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ وہ یکم جون  سے  دبئی میں اس سروس کا آغاز کررہے ہیں ۔ یہ سہولت گذشتہ سال متعارف کروائی گئی تھی اور لوگوں نے اسے بے حد پسند کیا تھا  ۔ اس کے ساتھ  ساتھ ان   پھلوں کی فروخت میں زبردست اضافہ  ہوا ۔

خیال رہے کہ پاکستان میں آم کی پیداوار پنجاب اور سندھ میں سب سے زیادہ ہوتی ہے تقریباً 18 لاکھ ٹن سالانہ ہے پاکستانی آم یو اے ای، سعودی عرب، مسقط، عمان، کویت ، بحرین،فرانس،جرمنی،ناروے،ہالینڈ ،سنگا پور،ہانگ کانگ اورملائیشیا برآمد کئے جاتے ہیں۔

Advertisement
حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

  • 20 گھنٹے قبل
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

  • 2 دن قبل
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • ایک دن قبل
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

  • 2 دن قبل
سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

  • 21 گھنٹے قبل
قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

  • 2 دن قبل
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

  • ایک دن قبل
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

  • 3 دن قبل
پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

  • 2 دن قبل
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

  • ایک دن قبل
چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

  • 2 دن قبل
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

  • 2 دن قبل
Advertisement