Advertisement
پاکستان

5اگست کے اقدامات واپس لیے بغیر بھارت سے تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے : وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت جب تک کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال نہیں کرتا، اس کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 3rd 2021, 6:08 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور تاجکستان میں مختلف معاہدوں پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان بھی موجود تھے۔ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے جبکہ وزیر اعظم عمران خان اور تاجکستا ن کے صدر امام علی رحمان نے یاداشتوں پر دستخط کیے۔وزیراعظم عمران خان اور تاجک صدر امام علی رحمان  نے  مشترکہ پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہاکہ تاجک صدرکوپاکستان آمد پر خوش آمدید کہتاہوں،ہماری کوشش ہے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کریں کیونکہ دونوں ممالک کو مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے۔ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط سے تجارتی روابط میں اضافہ ہوگا، تاجکستان کیساتھ تجارت،ثقافت ، دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھاناچاہتےہیں۔

 وزیراعظم نے کہاکہ  دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بہت اہمیت رکھتی ہے، تاجکستان   کیساتھ تجارت بڑھانےکیلئےافغانستان میں امن بہت ضروری ہے، امریکی فوج کےانخلا کے بعد افغانستان   میں  امن کےخواہاں ہیں، پاکستان  نے افغان   امن عمل میں اہم کردارادا کیا۔افغانستان امن عمل کامیاب نہ ہواتوصورتحال خراب ہونےکاخدشہ ہے۔ دونوں ملکوں کے لے ضروری ہے کہ افغان مسئلہ سیاسی طور پر حل ہو۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستا ن کے لیے موسمی تبدیلی ایک چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے اقدامات واپس لینے چاہییں کیونکہ 5 اگست کے اقدامات واپس لیے بغیر بھارت سے تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے۔ افغانستان کا پر امن حل سب کے لیے بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کو دہشت گردی سے جوڑ دیا جاتا ہے اور اسلام فوفیا کی وجہ سے دنیا کو اسلام کی حقیقت سے دور کیا جا رہا ہے۔ اسلام فوفیا کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائیں گے بلکہ منی لانڈرنگ کے خلاف بھی عالمی سطح پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔

تاجک صدر امام علی رحمان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات خوشگوار رہی اور ہم نے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات سمیت دیگر امور پر بات کی۔ پاکستان اور تاجکستان میں مختلف شعبوں میں یاداشتوں پر دستخط خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجکستان پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کا خواہاں ہے اور پاکستان نے کورونا صورتحال میں بہترین اقدامات کیے۔ تاجک صدر نے امام علی رحمان کی خطے میں امن کے لیے کوششوں پر پاکستان کی تعریف کی۔ امام علی رحمان نے کہا کہ گوادر منصوبہ اہمیت کا حامل ہے اور جغرافیائی حوالے سے پاکستان خطے کا اہم ملک ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام ممالک کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن خطے میں امن سے مشروط ہے جبکہ پاکستان کے ساتھ ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔

Advertisement
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • 20 گھنٹے قبل
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

  • ایک دن قبل
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

  • 2 دن قبل
سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

  • 20 گھنٹے قبل
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

  • 3 دن قبل
چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

  • 2 دن قبل
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

  • 2 دن قبل
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

  • 21 گھنٹے قبل
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

  • 2 دن قبل
پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

  • 2 دن قبل
حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

  • 18 گھنٹے قبل
قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

  • 2 دن قبل
Advertisement