اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اساتذہ کے لئے کورونا کے خلاف واک ان ویکسینیشن بغیر رجسٹریشن کے کھول دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر این سی او سی سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ امتحانات کے ماحول کو محفوظ بنانے کے لئے 18 سال سے زائد عمر کے اساتذہ کے لئےواک ان ویکسینیشن کھول دی گئی ہے۔ اساتذہ اپنے شناختی کارڈ اور ادارےکے سربراہ کےخط کے ساتھ کسی بھی ویکسینیشن سینٹر میں جا کر اپنی ویکسی نیشن کروا سکتے ہیں۔
To ensure safe environment for education and conduct of exams, walk-in vaccination for teachers above 18 years of age is opened. Teachers can walk-in to any vaccination center with CNIC, stamped letter from head of Institution / Teachers’ ID Card, and get themselves vaccinated.
— NCOC (@OfficialNcoc) May 28, 2021
علاوہ ازیں این سی اوسی نے 30 سال سے زائد عمرکے شہریوں کے لیے کل سے واک اِن ویکسی نیشن کھولنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔30 سال یا زائد عمرکےرجسٹرڈ شہری کسی بھی سینٹرجاکرویکسین لگواسکتےہیں۔ سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کل تک 50 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے ،عوام جلد رجسٹریشن کروا کرویکسین لگوائیں تاکہ پاکستان کی ترقی کا سفر تیز تر ہو اور عوام زندگی آزادی کے ساتھ کرونا کے خوف کے بغیر گزار سکیں۔
In the NCOC meeting today it was decided to open up walk in vaccination for 30 plus from tomorrow . So if you are 30 or older and registered please go to any vaccination centre and get vaccinated
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 28, 2021
اس سے قبل 20 مئی کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا تھا کہ اساتذہ کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگائی جائے گی ۔
واضح رہے کہ پاکستان اس وقت کورونا وائرس کی تیسری لہر کا سامنا کر رہا ہے جو پچھلی دو لہروں کے مقابلےمیں زیادہ مہلک ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید67فراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار607ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 13ہزار 784ہو گئی ہے ۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں کوروناوائرس کےمثبت کیسزکی شرح4.80فیصدرہی۔

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- 2 دن قبل

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا
- ایک دن قبل

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
- 3 گھنٹے قبل
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ
- ایک گھنٹہ قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- 2 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- ایک دن قبل
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی
- ایک دن قبل
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر
- ایک گھنٹہ قبل

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی
- 2 گھنٹے قبل
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف
- 2 گھنٹے قبل
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟
- 4 گھنٹے قبل


.jpeg&w=3840&q=75)



