لاہور: آج ملک بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کے ساتھ یوم یکجہتی منایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں آج فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ میں اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کیلئے خصوصی ریلیاں نکالی جارہی ہیں اور اجتماعات منعقد ہورہے ہیں ۔
وفاقی حکومت کا آج یوم القدس سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ کیاہے ، حکومتی جماعت نے فلسطینی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پروگرام ترتیب دے دئیے۔حکومت کی عوام سے فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے باہر نکلنے کی اپیل کی ہے ۔اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں اسرائیلی جارحیت اور بربریت کے خلاف احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔احتجاجی مارچ میں اراکین قومی اسمبلی بھی اسپیکر کے ہمراہ ہونگے۔ احتجاجی مارچ اقوام متحدہ کے دفتر تک کی جائے گی ۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور کارکنان بھی احتجاجی مظاہرہ کریں گے ۔
مقبوضہ کشمیر میں بھی فلسطینیوں سےاظہاریکجہتی کیلیےاحتجاج کیا جائے گا ۔ حریت قیادت نے آج بعد نماز جمعہ پُرامن مظاہروں کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔
گزشتہ روزفلسطین اور اسرائیل کے درمیان11 روز تک جاری خو نریزی کے بعد جنگ بندی کا اعلان بھی کیاگیا ہے ۔جنگ بندی کے معاہدے پرعمل درآمد مقامی وقت کے مطابق عمل جمعے کی صبح 2 بجے ہوا۔ جنگ بندی کے اعلان کے بعد غزہ میں جشن منایا گیا۔ 11دن میں اسرائیلی حملوں کے دوران 232 فلسطینی شہید اور 1900 سے زائد زخمی ہوئے، شہداء میں 65 بچے اور 39 خواتین بھی شامل ہیں۔حملوں میں 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کے گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ حماس کے حملوں میں 12 اسرائیلی بھی مارے گئے۔
یاد رہے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے یوم فلسطین منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی مکمل تائید و حمایت کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی بھرپور مذمت اور اسلامتی تعاون تنظیم سے فوری اقدامات اٹھانے کا بھی کہا گیا ہے۔

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا
- 6 hours ago
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر
- a day ago
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف
- a day ago
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا
- 8 hours ago
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟
- a day ago

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا
- 7 hours ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 8 hours ago

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی
- a day ago

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
- a day ago
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
- 9 hours ago

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ
- a day ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 2 days ago



.jpeg&w=3840&q=75)