Advertisement
پاکستان

دعا ہے کہ جنگ بندی فلسطین میں امن کی جانب پہلا قدم ہو :وزیرخارجہ

اسلام آباد: پاکستان نے نے اسرائیل اور حماس کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے ، اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ جنگ بندی فلسطین میں امن کی جانب پہلا قدم ہو گی ، اور مسئلے کے مستقل حل کا باعث بنے گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 22nd 2021, 2:06 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر خا رجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ اجتماعی  اور متحدہ عمل کے اقدام کی طاقت ہے۔ یہ ہر شخص اور ہر قوم کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دعا ہے کہ جنگ بندی فلسطین میں امن کی جانب پہلا قدم ہو۔

اس سے قبل  نیو یارک میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے بارے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب  میں وزیرخارجہ نے کہا کہ پانی سر سے گزر گیا ہے اور فلسطینی عوام کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عالم اسلام کے نمائندے اُن کے ساتھ اور اُن کے لیے آواز بلند کرنے کے لیے یہاں موجود ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ  امت مسلمہ کو چاہئے کہ وہ مسئلہ فلسطین پر اتحاد اور قائدانہ  کردار کا مظاہرہ کریں کیونکہ لوگوں کے جذبات ہم سے  یہ مطالبہ کرتے ہیں۔ ہمیں مسئلہ فلسطین کا  مستقل حل تلاش کرنا ہوگا اور اس سے ہمیں اپنے درمیان اتحاد قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔

علاوہ ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر نیویارک میں ملاقات ہوئی ہے ،شاہ محمود قریشی کی شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی  جس میں  فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور عوام اوآئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلانے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران جاری کردہ مشترکہ بیان مسئلہ فلسطین پر دونوں برادر ممالک کے یکساں نکتہ نظر کا اعادہ کرتا ہے۔

انہوں نے  کہاکہ رمضان المبارک میں مسجد اقصی میں نمازیوں پر حملہ، فلسطینیوں پر بمباری انتہائی قابل مذمت ہے، پاکستان فلسطینیوں کے جائز حقوق بالخصوص استصواب رائے کے حق کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ مشرقی یروشلم دارالحکومت، 1967 سے قبل کی سرحدوں اورمتحد وجود کی حامل قابل عمل اورخودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں ۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ اقوام متحدہ اور اوآئی سی کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کرایا جائے ۔

Advertisement
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

  • ایک دن قبل
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

  • ایک دن قبل
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

  • 10 گھنٹے قبل
سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

  • 8 گھنٹے قبل
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

  • 2 دن قبل
قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

  • ایک دن قبل
پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

  • ایک دن قبل
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

  • ایک دن قبل
حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

  • 7 گھنٹے قبل
چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

  • ایک دن قبل
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • 9 گھنٹے قبل
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

  • 10 گھنٹے قبل
Advertisement