انقرہ: ترکی میں بغیر ڈرائیور اور بجلی سے چلنے والی تیز رفتار مسافر بس کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے ڈرائیور کے بغیر چلنے والی برقی بس کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں ترک صدر سمیت اعلی حکام اور غیر ملکی سفارتکاروں نے بھی شرکت کی ۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بس کا سفر بھی کیا۔
کمپنی کے مطابق ڈرائیور کے بغیر چلنے والی الیکٹرک بس 220 کلو واٹ بیٹریوں کی وجہ سے بغیر رکاوٹ 300 کلو میٹر تک سفر کرسکتی ہے۔برقی بس 27 فٹ لمبی ہے اور اس میں 50 مسافروں کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔اس کی بیٹری کو 5 گھنٹوں میں آلٹر نیٹنگ کرنٹ (اے سی) کے ذریعہ یا 3 گھنٹے میں ڈائریکٹ کرنٹ ( ڈی سی )کے ذریعے چارج کیا جا سکتا ہے۔ بس بنانے والے کمپنی کارسن نے اس کامیاب تجربے کے بعد بس کی بڑے پیمانے پر تیاری کا آغاز کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ترکی کی ایک اور بس بنانے والی کمپنی اوٹوکر نے گزشتہ ماہ خود مختار برقی بس بنانے کا تجربہ کیا تھا۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 11 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 12 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 15 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 16 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 15 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 16 گھنٹے قبل









