سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باوجود بنگلہ دیش کا اسرائیل سے جاسوسی کے آلات خریدنے کا انکشاف : رپورٹ
عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بنگلہ دیش نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات نہ رکھنے کے باوجود اپنی انٹیلی جنس سروس کے لئے اسرائیل کے تیارکردہ جاسوسی کے آلات خریدے ہیں ۔

الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی جانب سے اسرائیل کے تیار کردہ ایسے جاسوسی آلات خریدنے کا انکشاف ہوا ہے کہ جس کی مدد سے وہ بیک وقت سینکڑوں افراد کے موبائل فونز کی نگرانی کرسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دستاویزات اور ریکارڈنگز سے معلوم ہوا ہے کہ 2018 میں بنگلہ دیش کی فوج نے بنکاک میں مقیم ایجنٹ کو استعمال کرتے ہوئے اسرائیل سے سامان خریدا اور بنگلہ دیش کے فوجی انٹیلی جنس افسران کو اسرائیل کے انٹیلی جنس ماہرین نے ہنگری میں تربیت دی۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش آزادفلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے اور بنگلہ دیش کا مؤقف ہے کہ وہ اس وقت تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا جب تک ایک آزاد فلسطینی ریاست وجود میں نہیں آتی ،جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف الجزیرہ کی ان تحقیقات کا ایک حصہ ہے جس میں وزیر اعظم کے تمام طاقتور بنگلہ دیشی جرائم پیشہ افراد، فوج سربراہ اور وزیر اعظم شیخ حسینہ کے درمیان قریبی تعلقات کو ظاہر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فوجی سازوسامان کی خریداری میں ایک اہم شخص حارث احمد ہے جو ایک سزا یافتہ مجرم اور بنگلہ دیشی فوج کے سربراہ عزیز احمد کا بھائی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ حارث احمد اب بنگلہ دیش میں رہائش پذیر ہے لیکن 1996 میں ہونے والے ایک قتل کے الزام میں بنگلہ دیش میں مطلوب تھا اور جعلی پاسپورٹ کے ذریعے 2015 میں ہنگری میں آباد ہوا تھا جبکہ ان کے خلاف انٹرپول ریڈ نوٹس بھی جاری ہواتھا۔
حارث احمد خاندان کے پانچ بھائیوں میں سے ایک ہے ، ان میں سے چار بھائی قتل سمیت مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہ چکے ہیں جبکہ ان کا پانچواں بھائی فوج کا سربراہ ہے ، جس کے شیخ حسینہ سے قریبی تعلقات ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ حارث احمد کے بھائی عزیز احمد بنگلہ دیش کی فوج کے سربراہ بننے کے ایک روز بعد جاسوسی آلات 'پی 6 انٹرسپٹ' کے حصول کے لیے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ اس تحقیقاتی رپورٹ میں مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کس طرح حارث احمد کا خاندان ریاست کے اندرونی و خارجہ معاملات میں ملوث رہا ہے اور سزاؤں کا تبادلہ ، غلط دستاویزات کا حصول اور سیاسی مخالفین کی گرفتاریوں سے متعلق معلومات شامل ہیں ۔
بشکریہ : الجزیرہ

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 3 days ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 19 hours ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- a day ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- a day ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 days ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 21 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 17 hours ago






