اسلام آباد :ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا آج سے آغاز ہوگیا ، چاروں صوبوں میں ویکسین لگانے کے انتظاما ت مکمل کر لیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تمام وفاقی اکائیوں میں کورونا ویکسین پہنچا دی گئی ہے ، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر خصوصی طور پر قومی کورونا ویکسین مہم کا آغاز کریں گے۔ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سمیت تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شریک ہوں گے۔
ویکسی نیشن کیلئے تمام صوبوں میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ، سندھ میں کورونا ویکسینیشن مہم کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کریں گے اور کراچی میں فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگانے کا عمل اوجھا اسپتال میں شروع ہوگا۔ بلوچستان میں بھی کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچ گئی،پارلیمانی سیکرٹری صحت کے مطابق 5 ہزارویکسین پی آئی اے کارگو سےکوئٹہ پہنچی جہاں وزیراعلیٰ جام کمال خان ویکسی نیشن کاافتتاح کریں گے۔
ملک بھر میں پہلے مرحلے میں صحت کے عملے کو ویکسین لگائی جائے گی جبکہ ہر شہری کو ویکسین مفت لگائی جائے گی ۔ دوسرے مرحلے میں 60 سال یا اس سے بڑی عمر کے جبکہ تیسرے مرحلے میں 18 سال اور اس سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین فراہم کی جائے گی۔ ویکسین کی فراہمی کے قومی ادارے (ای پی آئی) کے حکام کا کہنا ہے کہ 60 سال اور اسے بڑی عمر کے افراد کا ڈیٹا شہریوں کی رجسٹریشن کے قومی ادارے نادرا سے حاصل کر لیا گیا ہے۔ کورونا ویکسین کی رجسٹریشن اور اس کے انتظام کی نگرانی کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے آن لائن پورٹل نیشنل ایمونیزیشن مینجمنٹ سسٹم (این آئی ایم ایس) بنایا گیا ہے۔ شناختی کارڈ نمبر اپنے موبائل فون سے 1166 پر ایس ایم ایس کریں۔ رجسٹریشن کے لیے این آئی ایم ایس کی ویب سائٹ کا استعمال بھی کیا جا سکے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے ویکسی نیشن مہم کاباقاعدہ آغاز کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبوں میں منصفانہ طریقے سے ویکسین تقسیم ہورہی ہے، نیز ہیلتھ ورکرز کے لیے ویکسین لگوانا زیادہ ضروری ہے،ماسک پہننے اور ایس او پیز پر عمل کرنے سے کورونا کا پھیلاؤ کم ہوگا۔
ایک روز قبل چین سے کورونا ویکسین لانے والا خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچا تھا۔ چین کی جانب سے پاکستان کو کورونا ویکسین سائنوفارم کی 5 لاکھ ڈوزز تحفے میں دی گئیں ہیں۔
واضح رہے کہ ڈر گ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے ملک میں بڑے پیمانے پر استعمال کے لئے تین کورونا وائرس ویکسینز کی منظوری دے دی ہوئی ہے۔ ویکسینز میں روسی اسپتنک 5 ، آکسفورڈ – آسٹرا زینیکا اور چین کی سائنوفارم شامل ہیں۔

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 21 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 19 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 3 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 16 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 20 hours ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 days ago






