واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان پہلا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اور روسی صدرولادیمیر پیوٹن کے درمیان پہلا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں صدورکے درمیان باہمی تعلقات اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق بائیڈن کی پریس سیکریٹری جین پاساکی کا کہنا تھا کہ پہلے ٹیلی فونک رابطوں میں دونوں رہنماوں کے درمیان سٹارٹ جوہری معاہدے،یوکرائن کیخلاف روسی کارروائیوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جوبائیڈن نے پیوٹن سے امریکی انتخابات کے دوران روسی سائبر حملے، روس کے اپوزیشن رہنما کی گرفتاری اور انہیں زہر دینے سمیت یوکرین میں روسی جارحیت پر بات کی اورکہا کہ امریکا روسی جارحیت کیخلاف یوکرین کی حمایت کرتا ہے۔
خیال رہے کہ نئے امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کے ساتھ آرمز کنٹرول ٹریٹی (ایٹمی ہتھیاروں اور میزائیل کی تعداد کو محدود کرنے کے سٹارٹ نامی معاہدہ) میں مزید پانچ برس کی توسیع کرنے کا عندیہ دیا تھا، جس کے بعد روس کی جانب سے جو بائیڈن کے اس بیان کا خیرمقدم کیا گیا ۔ 1991 میں ہونے والے اس معاہدے کی مدت پانچ فروری کو ختم ہورہی ہے۔ سابق امریکی صدر ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے آرمز کنٹرول ٹریٹی میں مشروط توسیع مسترد کردی گئی تھی ، جس سے خطرہ تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان خطرناک ایٹمی ہتھیاروں کی نئی دوڑ شروع ہوجائے گی۔
روسی بیان کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے نئے امریکی صدر کو انتخاب جیتنے پر مبارکباد دی۔دونوں صدور نے اس بات پر اتفاق کیا کہ روس اورامریکہ بہتر تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں ۔
واضح رہے کہ جوبائیڈن نے 21 جنوری کو 46ویں امریکی صدر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا یاتھا ۔ اس سے قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا، بورس جانسن نے جوبائیڈن کو صدر بننے پر مبارکباد دی تھی۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago





