Advertisement
پاکستان

تحریک انصاف اوراتحادی جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Jan 27th 2021, 7:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے   تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج   طلب کر رکھا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت  پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا  ، پارلیمانی پارٹی کو معاشی صورتحال، ملکی سیاست اور حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ  پی ڈی ایم، براڈ شیٹ، قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن پر بھی بریفنگ دی جائے گی ۔  اجلاس میں پارلیمان ،سینیٹ انتخابات اور اتحادیوں کے معاملات پر بھی بات ہوگی۔اجلاس میں وزیر اعظم مختلف حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں، عوامی مسائل کے حل کے لئے اقدامات پر بھی بریفنگ دیں گے۔

Advertisement
Advertisement