Advertisement
پاکستان

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاریوں اور ملک کے دفاع کے لیے دی گئی قربانیوں کو اجاگر کیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a day ago پر Sep 26th 2026, 4:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط: مراکش کے دارالحکومت رباط میں پاکستانی سفارتخانے کے زیرِ اہتمام یومِ دفاع و شہدا کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سفیروں، دفاعی اتاشیوں، مراکشی حکومت کے اعلیٰ حکام اور مراکش میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ا موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاریوں اور ملک کے دفاع کے لیے دی گئی قربانیوں کو اجاگر کیا گیا۔ پاکستان کے سفیر سید عادل گیلانی نے اپنے خطاب میں یومِ دفاع کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ان بہادر سپاہیوں کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے وطن کی خودمختاری اور آزادی کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی لازوال شجاعت اور عزم پوری قوم کے لیے باعثِ فخر اور اتحاد کی علامت ہے۔

سفیر نے پاکستان اور مراکش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کو بھی اہم پیش رفت قرار دیا۔

تقریب میں خصوصی دستاویزی فلمیں بھی دکھائی گئیں، جن میں پاکستان کی مسلح افواج کی تاریخ، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دفاعی استعداد کو اجاگر کیا گیا۔

تقریب کا اختتام روایتی پاکستانی کھانوں پر مشتمل عشائیے سے ہوا، جس نے پاکستان اور مراکش کے درمیان دوستانہ تعلقات اور عوامی روابط کو مزید اجاگر کیا۔

Advertisement
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 3 days ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • a day ago
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 3 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 18 hours ago
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 2 days ago
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 days ago
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • a day ago
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • a day ago
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 2 days ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 21 hours ago
Advertisement