وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
فلسطین و کشمیر کے حق میں مؤثر آواز، حرمین شریفین کی حرمت و سلامتی پر واضح مؤقف قابلِ تحسین ہے، چیئرمین پاکستان علماء کونسل


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور سیکریٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ سے خطاب کو عالمِ اسلام اور امن پسند دنیا کے جذبات کی بھرپور ترجمانی قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیراعظم کا خطاب مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حق میں پاکستان کی واضح اور دوٹوک آواز کا عکاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے فلسطین اور کشمیر کے مظلوم عوام کے بنیادی حقوق کے لیے مؤثر انداز میں آواز بلند کی۔
انہوں نے حرمین شریفین کی حرمت و سلامتی کے حوالے سے وزیراعظم کے واضح مؤقف کو بھی قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقدس مقامات کے احترام اور تحفظ کے معاملے پر پاکستان کا مؤقف واضح اور غیر متزلزل ہے۔
اشرفی نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر عالمِ اسلام کے جذبات اور امن پسند دنیا کی آواز مؤثر انداز میں پیش کی گئی۔

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- a day ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 3 days ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 21 hours ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 18 hours ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- a day ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 days ago







