وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
وزارت اطلاعات کے مطابق 24 اور 25 ستمبر کی درمیانی شب گلستان سیکٹر میں افغان جارحیت کی کوشش ناکام بنائی گئی، طالبان کی چوکیوں کو شدید نقصان پہنچا اور کم ازکم 13 افغان طالبان اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے

وزارت اطلاعات و نشریات نے افغانستان کی طالبان رجیم کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب کردیا۔
وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب کہا گیا ہے کہ افغان وزارتِ دفاع نے حسبِ معمول اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا، افغان وزارت دفاع نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ افغان افواج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ افغان وزارت دفاع کا دعویٰ بالکل غلط اور من گھڑت ہے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق 24 اور 25 ستمبر کی درمیانی شب گلستان سیکٹر میں افغان جارحیت کی کوشش ناکام بنائی گئی، طالبان کی چوکیوں کو شدید نقصان پہنچا اور کم ازکم 13 افغان طالبان اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
وزارت اطلاعات نے کہا کہ اس واقعے کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز کو میڈیا پر نشر کیا جاچکا اور یہ سوشل میڈیا پربھی وائرل ہیں۔
وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ افغان وزارتِ دفاع کی جانب سے حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش حیران کن نہیں، طالبان ماضی میں بھی جھوٹے دعوے کرتے رہے ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 days ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 days ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 days ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- a day ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 13 hours ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 13 hours ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- a day ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 12 hours ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 12 hours ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 days ago







