اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے سینیٹ الیکشن کے لیے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔

جی این این کے مطابق فیصل واوڈا کے وکیل نے استعفیٰ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کردیا، کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق کررہے ہیں، فیصل واوڈ کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنا ہا کہ استعفے کے بعد فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کیس غیر موثر ہوچکا ہے ۔
اس سے قبل فیصل ووڈا قومی اسمبلی میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پہنچے اور انہوں نے ایوان میں سب سے پہلے ووٹ کاسٹ کیا۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ اللہ کی مہربانی سے گیلانی کو زبردست شکست ہوگی۔پیپلز پارٹی شرمندگی مٹانے کیلئے کسی اور سینیٹر کو ہٹا کر گیلانی کو سینیٹر بنائیں گے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کے خلاف الیکشن کمیشن اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوہری شہریت کے معاملے پر نااہلی کیس کی سماعت ہورہی ہے۔ فیصل واوڈا نے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے بعد دوہری شہریت چھوڑ دی تھی۔
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 3 گھنٹے قبل
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی
- 6 گھنٹے قبل
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 2 دن قبل

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- ایک دن قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 2 دن قبل

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- ایک دن قبل

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- ایک دن قبل

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا
- 8 گھنٹے قبل


.jpeg&w=3840&q=75)

