نیویارک : کورونا کی جاری لہر کے دوران امریکا کی ریاست ٹیکساس اور مسی سپی میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں کاروبار اگلے ہفتے مکمل بحال کردیا جائے گا۔ٹیکساس امریکہ کی بڑی ریاست بھی ہے جس نے کورونا سے متعلق جولائی سے نافذ پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس حوالے سے ٹیکساس گورنر کو پارٹی کی جانب سے سخت تنقید کاسامنا کرنا پڑ رہاہے ۔
اس ایگزیکٹو آرڈر کے تحت یہ 10 مارچ سے نافذ العمل ہوگا ، ماسک پہننا ضروری نہیں ہو گا جبکہ ماسک کی پابندی نہ کرنے پر شہریوں کو سزا نہیں دی جائے گی ۔گورنر کا کہنا ہے کہ ٹیکساس میں بہت سارے افراد کو روزگار سے ہٹادیا گیا ہے اور بہت سے چھوٹے کاروباری مالکان اپنے بلوں کی ادائیگی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں لہذا اسے ختم ہونا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکی ریاست مسی سپی میں کل سے تمام کاروبار کھول دیا جائے گا۔
I just announced Texas is OPEN 100%.
— Greg Abbott (@GregAbbott_TX) March 2, 2021
EVERYTHING.
I also ended the statewide mask mandate.
ٹیکساس میں یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب مشی گن ، لوزیانا، مسیسیپی سمیت دیگر ریاستوں میں بھی اسی طرح کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ وبائی امراض کے دوران ملک کے بیشتر حصے ' ماسک لازمی ' کے تحت زندگی بسر کر رہے ہیں ، کم از کم 37 ریاستوں میں ماسک کی پابندی لازمی ہے لیکن یہ احکامات اب تیزی سے کم کیے جارہے ہیں ۔
دوسری جانب ریاستوں کے کورونا سے متعلق اقدامات واپس لینے پر ڈائریکٹر سی ڈی سی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سخت محنت کے بعد کورونا پر قابو پانے میں جو کامیابی حاصل کی اسے کھونے کا خدشہ ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ زندگی اگلے سال سے پہلے نارمل نہیں ہوسکے گی ، انہو ں نے واضح کیا کہ کورونا وائرس پرپابندی ابھی بھی ضروری ہے۔
واضح رہے کہ کورونا سے متاثرین ممالک کی فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے ، امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 29 ہزار 214 تک پہنچ گئی ہے جبکہ2 کروڑ 93 لاکھ 70 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔
دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں 11 کروڑ 52 لاکھ 99 ہزار سے زائد افراد متاثر اور مرنے والوں کی تعداد 25 لاکھ 60 ہزار 602 ہو گئی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 11 لاکھ 17 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ سے زائد ہے۔

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- a day ago

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- a day ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 2 days ago

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا
- 9 hours ago

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 2 days ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 5 hours ago
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 9 hours ago

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- a day ago

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- a day ago
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی
- 7 hours ago

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- a day ago
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- a day ago


