اسلام آباد: سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے امیدوار اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم سینیٹ انتخابات جیت چکے ہیںاور جس مقصد کے لیے آئے تو وہ پورا کر چکے ہیں۔

ایوان بالا یعنی سینیٹ میں اسلام آباد کی جنرل نشست کیلئے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی پارلیمنٹ میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پہنچے ، جہاں انہوں نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں دعویٰ کیا کہ ہم سینیٹ انتخابات جیت چکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) امیدوار حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں ملیں گے۔
تاہم دوسری جانب ایوان میں یوسف رضا گیلانی کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات بھی ہوئی۔ پی ٹی آئی امیدوار حفیظ شیخ نے ہاتھ جوڑ کر یوسف رضا گیلانی کو سلام کیا۔حفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کے درمیان ایوان میں خوشگوار انداز میں گفتگو بھی ہوئی۔ یوسف رضا گیلانی نااہلی کے بعد پہلی مرتبہ ایوان میں داخل ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے 37 نشستوں پر پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے ۔ پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- ایک دن قبل

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- 20 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 2 دن قبل

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- ایک دن قبل
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 2 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 14 منٹ قبل
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی
- 3 گھنٹے قبل

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- ایک دن قبل


.jpeg&w=3840&q=75)

