کراچی : ایم اے جناح روڈ پرنوجوان نے لڑکی کو گولی مار کر خودکشی کر لی ، زخمی لڑکی بس ہوسٹس ہے ، جسے اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نوجوان نے پہلے لڑکی کو گولی ماری اور پھرخودکشی کرلی ۔ واقعہ ایم اے جناح روڈ پر تاج میڈیکل کمپلیکس کے قریب پیش آیا۔ نوجوان کی گولیوں کا نشانہ بننے والی لڑکی خوش قسمتی سے بچ گئی مگرخودکشی کرنے والا نوجوان جانبر نہ ہوسکا۔ فائرنگ کی اطلاع پرپولیس موقع پر پہنچی اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کیا ۔ ہلاک ہونے والے لڑکےکی شناخت 20 سالہ ملک شاہ زیب کے نام سے ہوئی ۔
واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون کو گاڑی کے قریب جاتے دیکھے جاسکتا ہے ۔ جہاںمتوفی شاہ زیب پہلے سے موجود تھا ۔ خاتون کے آتے ہی شاہ زیب نے فائرنگ شروع کردی ۔جس سے لڑکی زخمی ہو کر گرپڑی جبکہ شاہ زیب خود کو بھی گولی مار لیتا ہے۔متوفی کے شاہزیب کے شناختی کارڈ پرچکوال کا پتہ درج ہے جبکہ فائرنگ سے زخمی لڑکی ایمان انٹرسٹی بس سروس میں بس ہوسٹس کی نوکری کرتی تھی ۔
ایمان نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ شاہ زیب مجھ سےزبردستی شادی کرنا چاہ رہا تھا ، آج دفترسے باہر نکلی تو وہ پہلے سے ہی باہر موجودتھا ۔ مجھے دیکھتے ہیں اس نے فائرنگ کردی ۔ ادھر پولیس کو جائے وقوع سے پستول بھی ملاہے جسے فارنسک ٹیسٹ کے لیئے بھیجا جائے گا۔

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- 20 گھنٹے قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- 20 گھنٹے قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 4 دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 4 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 3 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 4 دن قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 20 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 19 گھنٹے قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 4 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 5 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 5 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 4 دن قبل




