Advertisement

ایپل فون آرڈر کرنے پر خاتون کو ایپل جوس موصول

بیجنگ : چینی خاتون نے ایپل کی آفیشل ویب سائٹ سے آئی فون 12 پرو میکس کا آرڈر کیا لیکن جب انہیں آرڈر موصول ہوا تو وہ دنگ ہی رہ گئیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 3rd 2021, 9:46 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  چینی خاتون نے مقامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ویبو"  پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ آئی فون 12 پرو میکس خریدنے کے لیے انہوں نے 1500 ڈالرز کی رقم ادا کی۔خاتون نے یہ آرڈر ایپل کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے ہی کیا تھا لیکن جب انہیں آرڈر موصول ہوا تو اس میں  ایپل فون کی بجائے سیب کا جوس تھا۔

خاتون نے مقامی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ   پارسل انہیں براہ راست موصول نہیں  ہوا بلکہ انہوں نے پارسل کی ترسیل کے لیے اپنے گھر کے قریب موجود ایک سٹور روم  کا انتخاب کیا تھا۔

دوسری جانب  ایپل کمپنی اور ایکسپریس میل سروس (ایپل کے آفیشل کوریئر پارٹنر) دونوں کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آئی فون 12 اس ہی جگہ پر بھیجا گیا ہے جس کی انہیں درخواست موصول ہوئی تھی۔

تاہم چینی خاتون کا کہنا ہے کہ انہیں ایپل  فون کی جگہ ایپل جوس ہی موصول ہوا اور  انہوں نے اس واقعے کی جانچ کے لیے مقامی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ بھی درج کرایا ہے۔یہ واقعہ سامنے آنے کے بعد  کورئیر کمپنی نے بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Advertisement
Advertisement