Advertisement
پاکستان

ہمارے نمبرز پورے ہیں اور کل بڑھ بھی سکتے ہیں : فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے نمبر پورے ہیں جبکہ اسلام آباد سے ہمارے دونوں امیدوار محفوظ طریقے سے سینیٹ الیکشن جیت جائیں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 3rd 2021, 10:32 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان 2013سے سینیٹ الیکشن اوپن کرانے کا مطالبہ کررہے ہیں، میرے حلقے کے لوگوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ میں کس کو ووٹ دے رہا ہوں۔ ہم نے سینیٹ الیکشن کو اوپن  بیلٹ کرانے کیلئے کوشش کی ،امریکہ اور بھارت میں بھی بیلٹ پیپرز سے متعلق بھی اصلاحات کی جاچکی ہیں ۔ فواد چوہدری گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے پاس181نمبر زپورے ہیں،اپوزیشن  کی  سیاسی چورن بیچنے کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی ہے، امید ہے کل ہمارے نمبرز بڑھ بھی سکتے ہیں ۔

فواد چیوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے خیال میں الیکشن کمیشن کا موقف کمزور ہے کیونکہ ٹیکنالوجی کیلئے  ہم نے الیکشن کمیشن کو معاونت کی پیشکش کی تھی اور ہمارے پاس ساری ٹیکنالوجی موجود ہے۔ الیکشن کمیشن نےکہاٹیکنالوجی سےاتفاق کرتےہیں لیکن اسکےلیےوقت نہیں،شفاف الیکشن  کیلئے ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا بہت ضروری ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایسے انتخابات ہوں جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔سندھ میں ارکان اسمبلی کو اٹھا لیاگیا ،سینیٹ الیکشن کو شفاف بنانا بھی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔مجھے  امید ہے الیکشن کمیشن سندھ کے واقعات کا نوٹس لے گا۔

فواد چوہدری نے پی پی  رہنما آصف زرداری کے باری میں کہا کہ بیماری کے باعث عدالت میں تو پیش نہیں ہوتےلیکن یوسف رضا گیلانی کی مہم چلانے کیلئے اسلام آباد آگئے۔

آپوزیشن ہارس ٹریڈنگ کے بغیر اسلام آباد کی سیٹ نہیں جیت سکتی جبکہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا  کہ خفیہ رائے دہی حتمی نہیں ہے ، ہم جو قانون لے کر آئے یہ وہی ہے جو ن لیگ 2015 میں لے کر آئی تھی ۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ آرٹیکل 226 میں ترمیم کے بغیر یہ نہیں ہوسکتا ،  ن لیگ یہ قانون لیکر آئی تھی تو عمران خان نےکہاتھا یہ قانون ٹھیک ہے۔

Advertisement
پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

  • 21 گھنٹے قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 4 دن قبل
بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

  • 35 منٹ قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 4 دن قبل
ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی

  • 21 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 4 دن قبل
کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

  • 8 منٹ قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 4 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

  • 21 گھنٹے قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 4 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 3 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف

پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف

  • 21 گھنٹے قبل
Advertisement