Advertisement
تفریح

اداکارہ رحمت اجمل ازدواجی رشتہ میں جڑنے کے لیے تیار

لاہور : پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ وماڈل رحمت اجمل جلد ازدواجی زندگی کا آغاز کرنے والی ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 3rd 2021, 8:53 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نےفیس بک کے ماتحت چلنے والی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی مایوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو شادی کی خوشخبری سے آگاہ کیا ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Rehmat Ajmal (@rehmatajmal)

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں رحمت اجمل کو زرد رنگ کے مایوں کے لباس میں مسکراتے چہرے پر ابٹن لگواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رحمت اجمل  کے  والد  بیٹی کی زندگی کے اہم دن کے موقعے پر  ان سے پیار کا اظہار کررہے ہیں۔اداکارہ نے اپنی مایوں کے لیے پیلے اور قرمزی رنگ کے لہنگے میں نو میک اپ لک کا انتخاب کیا،جبکہ اداکارہ تمام تصاویر میں خوشگوار موڈ کے ساتھ مایوں کی تقریب انجوائے کرتی دیکھی جاسکتی ہیں ۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Rehmat Ajmal (@rehmatajmal)

یاد رہے کہ اداکا رحمت اجمل نے گزشتہ برس خاموشی سے منگنی کرلی تھی، نجی  چینل  کے ڈرامے سے مقبولیت پانے والی رحمت اجمل  نےایک سادہ سی تقریب میں طیب سلیم کے ساتھ لاہور میں منگنی کی تھی۔

Advertisement