لاہور : پاکستا ن سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے لاہور میں شیڈول میچز کیلئے ضلعی انتظامیہ نے اہم فیصلے کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن کی زیر صدارت لاہور میں پی ایس ایل میچز انتظامات کیلئے اہم اجلاس ہوا،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے بھی خصوصی شرکت کی۔
کمشنر لاہو ر ذوالفقار گھمن کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 14 میچز لاہور قذافی سٹیڈیم میں ہونگے۔ کمشنر لاہور نے 10مارچ تا 22 مارچ پی ایس ایل میچز کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میچز کیلئے پانچ پارکنگ سائٹس شائقین کیلئے مختص ہو نگی۔ دوران میچز قذافی کے گرد اور ٹیموں کے روٹس کو مکمل طور پر روشن کیا جائیگا۔ پی سی بی کیمطابق 50فیصد شائقین سٹیڈیم میں میچز دیکھ سکیں گے۔
کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ داخلی قطاروں اور سٹیڈیم میں کووڈ و سماجی فاصلے پر عملدرآمد کو چیلنج سمجھا جائے۔کسی بھی شائقین کرکٹ کی ماسک کے بغیر سٹیڈیم میں انٹری نہیں ہو گی۔ کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن کا کہنا ہے کہ میچز کے کمپئرز کووڈ آگاہی کا پیغام دیں۔آن لائن ٹکٹس پر ضروری ماسک تحریر کریں۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ لاہور پولیس میچز سکیورٹی کیلئے اضافی نفری لگائے گی ۔کمشنر لاہور نے کہا کہ ٹیموں کی رہائش،روٹ اور اسٹیڈیم کے اندر و اطراف میں سرچ و سویپنگ ہوگی۔ مخصوص پارکنگز سے سٹیڈیم تک شائقین کو شٹل سروس مہیا کیجائیگی۔
کمشنر لاہور کو بریفنگ دی گئیں سکیورٹی ٹریفک متبادل روٹس ایمرجنسی پلان تیار ہیں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ اسٹیڈیم،سیف سٹی اتھارٹی اور ضلعی سطح پر سی سی ٹی وی مانیٹرنگ ہونگی۔ عارضی ہسپتال قائم ریسکیو کی گاڑیاں ہدایات کیمطابق موجود ہونگی۔
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 4 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- 13 گھنٹے قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 3 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 4 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 5 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 5 دن قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 13 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 4 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 4 دن قبل

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- 13 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 13 گھنٹے قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 3 دن قبل
