سویڈین : معروف میوزک اسٹریمنگ سروس اسپوٹیفائے نے پاکستان میں اپنی سروس کا آغاز کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپوٹیفائے ، دنیا میں معروف میوزک اسٹریمنگ سروس کا آغاز پاکستان میں ہوچکا ہے ، 80 سے زائد نئی مارکیٹوں میں سے ایک پاکستان ہے جہاں اس مہینے اسپوٹیفائے نے اپنی سروس شروع کی ہے۔
نئی شروع ہونے والے سروس آئی او ایس اور انڈروئیڈ ایپ کے ذریعہ مفت دستیاب ہوگی اور صارفین کے پاس ایڈ فری رسائی حاصل کرنے کیلئے اسپوٹیفائے پریمیم میں اپ گریڈ کرنے کا اختیار ہوگا اور موسیقی کو ڈاؤن لوڈ کرنے اور لامحدود گانوں کو سکپ ( چھوڑنے) کے فیچرز میسر ہونگے۔
اس کی قیمت ہر ماہ 299روپے ہے۔اسپوٹیفائے ہر ماہ 479روپے کے لئے پریمیم فیملی سبسکرپشن کا منصوبہ بھی پیش کر رہا ہے جسے "ایک چھت تلے رہائش پذیر" خاندان کے 6افراد استعمال کرسکیں گے اور ایک ہی پتے پر رہنے والے دو افراد کے لئے 390روپے کا سبسکرپشن پلان بھی ہے۔ یونیورسٹی کے طلباء کیلئے 149 روپے میں ہر مہینے سبسکرپشن پلان دستیاب ہے۔
وہ صارفین جن کے پاس ٹیلی نار یا زونگ کی سم ہے وہ اپنے موبائل کریڈٹ کا استعمال کرکے اس سبسکرپشن کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔
ایک بیان میں کمپنی نے کہا کہ اس کی کیٹلاگ میں مقامی اور بین الاقوامی موسیقی کے 70 ملین سے زیادہ ٹریک شامل ہیں۔ اس ایپ میں پہلے ہی پاکستان کے لئے بنائی گئی مختلف پلے لسٹس شامل ہیں ، بشمول ہاٹ ہٹس پاکستان ، پاکستانی راک ہٹس ، ڈرامہ او ایس ٹی اور بہت کچھ۔
حال ہی میں اسپوٹیفائے نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد پاکستان، بنگلا دیش اور نائجیریا سمیت دیگر 80 ملکوں میں لانچ کیا جائے گا۔ اسپوٹیفائے کے ذریعے دنیا بھر میں ایک ارب سے زیادہ لوگوں کو میوزک اسٹریمنگ سروس دستیاب ہے۔
خیال رہے کہ نومبر 2020 میں معروف فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسپوٹیفائے پاکستان کے نام سے ویریفائیڈ اکاؤنٹ بھی بنایا گیا تھا۔لیکن کمپنی کی جانب سے پاکستان میں اسپوٹیفائے لانچ کرنے کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- 2 days ago

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- a day ago

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- a day ago
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- 2 days ago

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- 2 days ago
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- 2 days ago
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- 2 days ago
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- a day ago

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
- a day ago

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- 2 days ago
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- a day ago
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- a day ago








